تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا: اہم رہنما، عہداداران اور درجنوں کارکن جے یو آئی میں شامل
👁️ 64 بار دیکھا گیا
تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا: اہم رہنما، عہداداران اور درجنوں کارکن جے یو آئی میں شامل
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان تحریک انصاف پشاور کے سابق سینئر نائب صدر اور قومی اسمبلی کے حلقہ 27 کے سابق امیدوار سمیت درجنوں کارکنوں نے جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں جمعیت علمائے اسلام ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری خالد وقار چمکنی کے ہمراہ پی ٹی آئی کے سابق سینئر نائب صدر قاری رحیم شاہ، محمد نوید علی خان داؤد زئی، زاہد خان ارمڑ، پی کے 70 سے اقبال شاہ ارمڑ نے پریس کانفرنس میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قاری رحیم شاہ اور اقبال شاہ ارمڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آ ئی اور عمران خان کے ساتھ تعلق گزشتہ پندرہ سالوں سے تھا اور پارٹی کو ہر فورم پر سپورٹ کیا مگر اب موجودہ حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے منشور اور وعدوں سے مکر گئی ہے عوام سے ایک کروڑ نوکریاں اور پسے ہوئے طبقے کیلئے پچاس لاکھ گھر بنانے سے بھی قاصر ہے اور پاکستان کی ساکھ کو بین القوامی سطح پر گرا دیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک موروثی پارٹی بن چکی ہے جس میں ورکرز کی کوئی عزت نہیں، پی ٹی آ ئی کی معاشی پالیسی عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں مولانا فضل الرحمن واحد لیڈر ہے ملک بھر کے تمام عوام کی نظریں مولانا پر ہیں اور وہ اس نا اہل حکمران سے نجات دلائینگے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C