تحریک طالبان پاکستان نے اسلام آباد چیک پوسٹ پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 41 بار دیکھا گیا
تحریک طالبان پاکستان نے اسلام آباد چیک پوسٹ پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے ایف پی) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کی شب پولیس ناکے پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے واقعے کو حکام نے دہشت گردی قرار دیا ہے۔
اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی ایٹ میں پیر کی شب دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔
اسلام آباد پولیس کے ایک سینئر افسر شاہد زمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ سے گفتگو میں واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ واقعے میں ایک پولیس اہل کار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا ایک اور سپوت وطن کی مٹی پر قربان ہو گیا۔
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے سینئر افسران کے ہمراہ کراچی کمپنی میں ہونے والی دہشت گردی کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا، افسران کو مناسب ہدایات جاری کیں۔#IslamabadPolice pic.twitter.com/ZCBVyGyeZt
— Islamabad Police (@ICT_Police) January 17, 2022
پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے واقعے کی ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے۔
ترجمان محمد خراسانی نے پولیس کی چوکی پر فائرنگ کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ان کے دو مجاہدین بھی مارے گئے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے گزشتہ برس ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے بعد ایک ماہ کی عارضی جنگ بندی پر بھی اتفاق ہوا تھا۔ لیکن یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتحار نے حالیہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ نو دسمبر کو ختم ہو گیا تھا جس کے بعد گروپ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4636 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C