ترک صدر اردوان کا شام میں زمینی اور فضائی حملے کرنے کا اعلان
👁️ 134 بار دیکھا گیا
ترک صدر اردوان کا شام میں زمینی اور فضائی حملے کرنے کا اعلان
استنبول (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دریائے فرات کے مشرقی حصے میں ‘زمینی اور فضائی حملوں’ کا عندیہ دے دیا۔ واضح رہے کہ امریکا اور ترکی نے مذکورہ حصے کو ‘سیو زون’ (محفوظ علاقہ) قرار دیا تھا۔
الجزیرہ میں شائع رپورٹ کے مطابق اے کے پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم زمینی اور فضائی عسکری آپریشن کریں گے۔ ترک صدر نے کہا کہ ‘اس ضمن میں ہماری ساری تیاریاں مکمل ہیں، آپریشن منصوبہ بھی مکمل ہے اور ضروری ہدایات بھی فراہم کردی گئیں’۔
ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق طیب اردوان نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے بہت صبر کا مظاہرہ کرلیا ہے لیکن یہ سب بے معنی رہا اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم مشرقی دریائے فرات کو دہشت گردوں سے پاک کرتےہوئے وہاں امن قائم کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر نے کہا کہ انقرہ نے شام کے شمال مشرقی سرحد سے متصل ‘سیوزون’ کی تشکیل کے لیے انفرادی طور پر بہت کام کیا لیکن امریکا نے اقدامات اٹھانے خاصی تاخیر برتی ہے۔
نیٹو فورسز نے اگست میں شامی سرحد پر سیوزون تشکیل دینے پر آمادگی کی تھی اور ستمبر میں دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ پیٹرولنگ بھی کی۔
تاہم واشنگٹن اور انقرہ کے مابین سیوزون کی حد بندی پر اختلافات ہیں۔ دوسری جانب شامی فورسز (ایس ڈی ایف) نے جواب دیا کہ ‘وہ کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور ردعمل کا مظاہرہ کریں گے’۔
ترکی کی مرکزی اپوزیشن پارٹی ریبلکین پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) نے کہا کہ دمشق کو ترکی کے ساتھ مل کر سیو زون کی تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے’۔ واضح رہے کہ ستمبر میں امریکا کی جانب سے پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے شام سے مکمل طور پر فوجی دستوں کے انخلا کے اعلان کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ امریکا کے پیچھے ہٹنے کے بعد ترکی داعش کے خلاف جنگ کرے گا۔
اس وقت بھی ترک صدر نے شام کے شمالی علاقے میں دریائے فرات کے ساتھ وائے پی جی کے کنٹرول کو ختم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی وقت بھی شروع کیا جاسکتا ہے تاہم امریکی صدر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بعد اب انہوں نے اس میں تاخیر کا اشارہ دے دیا۔
بعدازاں انہوں نے کہا تھا کہ ’ہم نے شام کے شمالی حصے میں فوجی آپریشن اس وقت تک کے لیے ملتوی کردیا ہے جب تک ہم امریکی فوج کے انخلا کے نتائج نہ دیکھ لیں‘۔
واضح رہے کہ ترکی، کرد باغیوں کو دہشت گرد تصور کرتا ہے جس کی ایک شاخ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) بھی ہے، جو ترکی کے سرحدی علاقے میں کرد خود مختار ی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔
استنبول میں ایک تقریر کے دوران رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ترکی فی الحال شام میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی پر توجہ مرکوز رکھے گا جبکہ شمال مشرقی شام میں کرد باغیوں پر حملے عارضی طور پر معطل کردیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں روس کا کہنا تھا کہ ہماری سمجھ سے باہر ہے کہ شام میں امریکا کا آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر میں دھماکا اور آگ، ایران کا سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، گوادر میں آئی ای ڈی دھماکے سے میجر بھی ہلاک
19/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26383 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15621 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9268 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5477 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C