ترکی: نئے سال کی تقریبات پر مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی، داعش کے 115 مشتبہ ارکان گرفتار
👁️ 194 بار دیکھا گیا
ترکی: نئے سال کی تقریبات پر مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی، داعش کے 115 مشتبہ ارکان گرفتار
انقرہ (ڈیلی اردو) ترک حکام کا کہنا ہے کہ نام نہاد دولتِ اسلامیہ (داعش) سے تعلق کے شبے میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جو مبینہ طور پر کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے دوران حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے مطابق شہر کے 124 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور تنظیمی دستاویزات برآمد ہوئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے حامی عناصر اس ہفتے ترکی میں غیر مسلم برادری کو نشانہ بنانے کے لیے حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔
سرکاری بیان کے مطابق پولیس نے 115 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ مزید 22 افراد کی تلاش جاری ہے۔
پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ گرفتار مشتبہ افراد ترکی سے باہر موجود داعش کے کارکنان سے رابطے میں تھے۔
یہ کارروائیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب دو روز قبل ترک انٹیلیجنس ایجنٹس نے افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں داعش کے خلاف ایک کارروائی کی تھی، جس کے دوران ایک ترک شہری کو گرفتار کیا گیا۔
ترک حکام کے مطابق گرفتار شخص پر الزام ہے کہ وہ خطے میں سرگرم داعش خراسان (آئی ایس کے پی) کے ونگ کا سینئر کمانڈر تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
بھارت کا جرمنی سے 8 ارب ڈالر مالیت کی جدید آبدوزیں حاصل کرنیکا منصوبہ
17/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C