ترکی کے عراق، شام میں مختلف اہداف پر حملے، 254 دہشت گرد ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
ترکی کے عراق، شام میں مختلف اہداف پر حملے، 254 دہشت گرد ہلاک
انقرہ (ڈیلی اردو/شِنہوا) ترکی نے شمالی شام اور شمالی عراق میں 471 اہداف پر زمینی اور فضائی حملے کرتے ہوئے 254 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
نیم سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق ترکی کے وزیردفاع ہولوسی آکار نے بدھ کے روز بتایا کہ ہوائی اور زمینی فائر سپورٹ گاڑیوں کے ذریعہ کی جانیوالی گولہ باری کی مدد سے یہ آپریشن جاری ہے۔
اتوار کے روز بھی شمالی شام میں کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائے پی جی) اور شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے خلاف فضائی کارروائی کی گئی تھی۔
سیکورٹی آپریشن میں ہلاک، زخمی اور گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں کیلئے ترک حکام کی جانب سے اکثر نیوٹرلائز (غیر جانبدار یا بے اثر) کی اصطلاع استعمال کی جاتی ہے۔آپریشن پنجہ شمشیر کے نام سے فضائی کارروائی 13 نومبر کو ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ایک بم دھماکے بعد شروع کی گئی ہے۔ دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 81 افراد زخمی ہوئے تھے۔
حملے کے بعد ترک پولیس نے کہا تھا کہ انہوں نے احلام البشیر نامی ایک شامی خاتون کو حراست میں لیا ہے، جس نے وائی پی جی کیلئے کام کرنے کا اعتراف کیا ہے، جسے انقرہ کردستان ورکرز پارٹی کی شامی شاخ قرار دیتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15534 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9124 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7412 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5147 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C