ترکی، عراق، شام اور اردن داعش کے خلاف متحد
👁️ 94 بار دیکھا گیا
ترکی، عراق، شام اور اردن داعش کے خلاف متحد
انقرہ (ڈیلی اردو/انادولو/رائٹرز/ڈی پی اے) ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ترکی، عراق، شام اور اردن خطے میں ’دولت اسلامیہ‘ کے خلاف مشترکہ طور پر لڑنے کے لیے اقدامات کریں گے۔
دسمبر میں شام کے سابق صدر بشار الاسد کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد سے مغربی اور علاقائی ممالک نے داعش کے دوبارہ سر اٹھانے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس شدت پسند گروپ کے ہزاروں ارکان شام کے شمال مشرقی حصے کی جیلوں میں قید ہیں۔
فیدان نے ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کو بتایا کہ چاروں ممالک اپنی اپنی وزارت خارجہ اور دفاع اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سطح پر قریبی تعاون کے لیے ابتدائی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاروں ممالک سرحدی سلامتی کے حوالے سے بھی اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس سلسلے میں پہلی ملاقات کب ہو گی۔
امریکہ کی اتحادی سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) شمال مشرقی شام میں ان جیل کیمپوں کا انتظام چلا رہی ہیں، جہاں داعش کے ارکان قید ہیں۔ ترکی ایس ڈی ایف اور وائی پی جی ملیشیا کو دہشت گرد قرار دیتا ہے اور کہتا ہے کہ ان جیلوں کو شام کی نئی قیادت کے حوالے کیا جانا چاہیے۔
انقرہ بارہا یہ کہہ چکا ہے کہ وہ داعش اور وائی پی جی دونوں کے خلاف جنگ میں نئی شامی انتظامیہ کی حمایت کرے گا۔ نئی شامی انتظامیہ ترکی کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھتی ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوآننے منگل چار فروری کو انقرہ میں شام کے نو منتخب صدر احمد الشرع کی میزبانی کی، جس میں کُرد عسکریت پسندوں کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C