توہین مذہب کا الزام: فیصل آباد کے علاقے تندلیاں والہ میں ہجوم کے حملہ میں ایک شخص شدید زخمی
👁️ 84 بار دیکھا گیا
توہین مذہب کا الزام: فیصل آباد کے علاقے تندلیاں والہ میں ہجوم کے حملہ میں ایک شخص شدید زخمی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے علاقے تندلیاں والہ میں ایک پُرتشدد ہجوم نے مبینہ طور پر قرآن پاک کے صفحات نذرِ آتش کرنے پر ایک شخص کو حملہ کر کے شدید زخمی کردیا تاہم پنجاب پولیس نے ملزم کو بچاتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
رپورٹس کے مطابق صوبے میں گزشتہ دو ماہ کے دوران ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت کے دو واقعات پیش آچکے ہیں۔
گزشتہ روز ہاتھوں میں ڈنڈنے، اینٹیں اور دیگر ٹھوس اشیا ہاتھوں میں تھامے ہجوم نے ملزم کے گھر کا گھیراؤ کر کے اس پر حملہ کردیا۔
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس (آئی جی پی) نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس پہلے ہی الرٹ تھی جس نے ملزم کو ہجوم سے بچا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اس کے علاوہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر مذکورہ شخص کے اہل خانہ کو بھی دوسرے علاقے میں منقتل کردیا گیا ہے۔
آئی جی پی کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس میں موجود افسران علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علما سے ملاقات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فیصل آباد کے ایس ایس آپریشنز مبشر میکان نے نجی ٹی وی چینل ڈان کو بتایا کہ ’ہمیں شام ساڑھے 5 بجے 15 پر ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی کہ ایک مذہبی شخص نے مبینہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے‘۔
انہوں نے کہ علاقے میں گشت کرنے والی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو ریسکیو کرلیا تھا، معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ شخص کا ذہنی توازن خراب ہے، اسے جائے وقوع سے بچاتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے سامنے 9 ہفتوں کے دوران توہین مذہب کے الزام کا تیسرا حملے پیش آیا ہے، اس سے قبل 3 دسمبر کو ہجوم نے سری لنکن مینیجر کو قتل کرتے ہوئے اس کی لاش کو نذر آتش کردیا تھا۔
علاوہ ازیں دوسرا واقعہ ہفتے کے روز میاں چنوں میں پیش آیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C