توہینِ مذہب کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی پاکستان سے کینیڈا منتقل
👁️ 74 بار دیکھا گیا
توہینِ مذہب کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی پاکستان سے کینیڈا منتقل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) توہینِ مذہب کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی پاکستان سے بیرون ملک روانہ ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بیرون ملک منتقلی کے لیے دستاویزات تیار کی گئی تھیں جس کے بعد اب انہیں بیرون ملک روانہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آسیہ بی بی ابتدائی طور پر کینیڈا منتقل ہوئی ہیں۔
دوسری جانب آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے بھی امریکی میڈیا سے گفتگو میں آسیہ بی بی کے کینیڈا منتقل ہونے کی تصدیق کی۔
سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو 31 اکتوبر کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کردیا تھا۔
عدالت سے بری ہونے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آسیہ بی بی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔
صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں یہ واقعہ جون 2009 میں پیش آیا، جب فالسے کے کھیتوں میں کام کے دوران دو مسلمان خواتین کا مسیحی خاتون آسیہ بی بی سے جھگڑا ہوا جس کے بعد آسیہ بی بی پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے۔
بعدازاں آسیہ بی بی کے خلاف ان کے گاؤں کے امام مسجد قاری سلام نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا، 5 روز بعد درج کی گئی واقعے کہ ایف آئی آر کے مطابق آسیہ بی بی نے توہین رسالت کا اقرار بھی کیا۔
امام مسجد کے بیان کے مطابق آسیہ بی بی کے مبینہ توہین آمیز کلمات کے بارے میں پنچایت ہوئی جس میں ہزاروں افراد کے شرکت کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن جس مکان کا ذکر کیا گیا وہ بمشکل پانچ مرلے کا تھا۔
مقدمے کے اندراج کے بعد آسیہ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا اور بعدازاں ٹرائل کورٹ نے 2010 میں توہین رسالت کے جرم میں 295 سی کے تحت انہیں سزائے موت سنا دی، جسے آسیہ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا تاہم لاہور ہائیکورٹ نے اکتوبر 2014 میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
2014 میں ہی آسیہ بی بی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں۔
ان اپیلوں پر سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے گذشتہ برس 8 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو 31 اکتوبر کو سنایا گیا اور عدالت نے آسیہ بی بی کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیس کے مدعی قاری سلام نے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی تاہم اسے بھی مسترد کردیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C