ثنا میر ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ایشین پلیئر بن گئیں
👁️ 163 بار دیکھا گیا
ثنا میر ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ایشین پلیئر بن گئیں
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ایشین پلیئر بن گئیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ساؤتھ اینڈگراؤنڈ کراچی پرکھیلا جائے گا، مہمان ٹیم ابتدائی دونوں میچز جیت کر پہلے ہی ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے، پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کے سامنے بے بس ہونے والی گرین شرٹس دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کیلیے سخت حریف ثابت ہوئی تھیں، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کا کہنا ہے کہ سپر اوور تک جانے والے دوسرے میچ میں عمدہ کارکردگی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب مایہ ناز پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان ثنا میر اتوار کو میچ میں شرکت کی بدولت ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ایشین پلیئر بن گئیں۔ 33 سالہ ثنا 2005 سے ملک کی نمائندگی کررہی ہیں، وہ 2009 میں آئرلینڈ کیخلاف پاکستان کے پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں بھی شامل رہی تھیں، اس کے بعد ثنا صرف انجرڈ ہونے کی وجہ سے 2 میچز میں شریک نہیں ہوپائیں۔
ثنا میر کا تعلق ایبٹ آباد پاکستان سے ہے۔ وہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان کی سربراہی میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں 2010 اور 2014 میں دو سونے کے تمغے حاصل کیے۔ انہوں نے 2008ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائیر کے مقابلے میں “مقابلے کی بہترین کھلاڑی“ کا اعزاز کیا۔ اس وقت وہ آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے مطابق خواتین کے ایک روزہ کرکٹ کے بہترین گیند بازوں کی فہرست میں شامل ہیں ۔
ثنا میر مختصر فارمیٹ میں میچز کی سنچری مکمل کرنے والی دنیا کی چھٹی ویمن کرکٹر بنیں گی، ویسٹ انڈیز کی دیندرا ڈوٹن 109 میچز کے ساتھ نمایاں ہیں، ایشیا میں بسمہٰ معروف 94 اور بھارت کی ہرمنپریت کور93 میچز کے ساتھ دوڑ میں شامل ہیں، سیریز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم اتوارکی شب ہی دبئی روانہ ہوجائے گی، وہاں دونوں ملکوں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹر نیشنل سیریز کا انعقاد ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C