جامعہ کراچی خودکش حملہ آور ‘ذہنی مریضہ’ تھی، گرفتار شوہر کا دعویٰ
👁️ 36 بار دیکھا گیا
جامعہ کراچی خودکش حملہ آور ‘ذہنی مریضہ’ تھی، گرفتار شوہر کا دعویٰ
کراچی (ویب ڈیسک) بلوچستان کی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں دھماکا کرنے والی مبینہ خودکش بمبار کے زیر حراست شوہر کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیوی ‘ذہنی مریض’ تھی۔
دو روز قبل جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر خودکش حملے میں تین چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔
حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک برقعہ پوش خاتون کو کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے داخلی دروازے کے باہر کھڑا دکھایا گیا تھا، خاتون نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب وین انسٹی ٹیوٹ کے داخلی دروازے کے قریب پہنچی تھی۔
کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بعد ازاں حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
تفتیش کاروں نے خود کش بمبار کی شناخت شاری بلوچ کے نام سے کی جو شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں تھی۔
گزشتہ روز سی ٹی ڈی افسر راجا عمر خطاب نے کہا تھا کہ خود کش بمبار کا شوہر جس کی شناخت انہوں نے ڈاکٹر ہیبتن کے نام سے کی تھی، وہ لاپتا ہے، اس کی اور دیگر سہولت کاروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آج کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ رند نے تصدیق کی کہ حملہ آور کے شوہر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے اور اس نے تفتیش کے دوران اپنی بیوی کی ذہنی کیفیت سے متعلق انکشاف کیا۔
Suicide attack in Karachi university on Chinese was pre-planned and terrorist plan to destroy the peace of Balochistan and Pakistan.
Pak China friendship
zindabad pic.twitter.com/UmRKn6jm6v— Bushra Rind (@RindBushra) April 28, 2022
بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے زیر حراست شوہر نے بتایا کہ اس کی بیوی ذہنی امراض کے لیے دوائیں لے رہی تھی۔
بشریٰ رند نے بتایا کہ ‘بیرونی قوتیں’ بلوچ قوموں کو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث کرنے کی ‘بزدلانہ کوشش’ میں کمیونٹی کو بدنام کرنے اور اسے بری روشنی میں پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن قوم ایسی دشمنانہ سازشوں سے متاثر نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی ‘افسوسناک واقعہ’ تھا جس میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنایا گیا۔
ایک روز قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کراچی یونیورسٹی کے باہر چینی اساتذہ کو نشانہ بنانا ’انتہائی قابل مذمت‘ ہے اور یہ حملہ بلوچ روایات کے خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے ایسا واقعہ دیکھا ہے، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح یاب ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C