جاپان میں تین افراد کو سزائے موت دے دی گئی
👁️ 24 بار دیکھا گیا
جاپان میں تین افراد کو سزائے موت دے دی گئی
ٹوکیو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز) جاپان میں گزشتہ دو برسوں کے دوران پہلی بار سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے۔ جاپان ان چند صنعتی ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب بھی سزائے موت پر عمل ہوتا ہے۔
جاپان کے خبر رساں ادارے کیوڈو نے اطلاع دی ہے کہ 20 دسمبر منگل کے روز ملک میں موت کی سزا پانے والے تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق دسمبر سن 2019 کے بعد ملک میں موت کی سزا پر پہلی بار عمل ہوا ہے۔ گزشتہ اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے والے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی حکومت میں بھی یہ پہلی پھانسیاں ہیں۔
دنیا میں امریکا کے علاوہ جاپان بھی ان بہت ہی کم صنعتی معیشتوں اور امیر جمہوری ملکوں میں سے ایک ہے جہاں اب بھی سزائے موت پر عمل ہوتا ہے۔ جاپان کی جیلوں میں اس وقت 100 سے زیادہ سزائے موت کے قیدی ہیں اور اس سے قبل ملک میں آخری پھانسی 26 دسمبر 2019 کو دی گئی تھی۔
کیوڈو کے مطابق جن تین افراد کو منگل کے روز پھانسی دی گئی ہے ان میں سے ایک 65 برس کا وہ آدمی بھی تھا، جسے اپنے رشتے داروں کو چاقوؤں سے حملہ کر کے قتل کرنے کا قصوروار ٹھہرایا گيا تھا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید کے باوجود، عوام میں سزائے موت کے لیے حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔ جاپان میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی پر لٹکا دیا جاتا ہے اور عموماً سزائے موت پر عمل درآمد سے چند گھنٹے پہلے ہی انہیں اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔
چونکہ اس طرز عمل سے ایسے قیدی شدید دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں اس لیے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اس طرز عمل کی مذمت کرتی رہی ہیں۔
حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں تقریباً 483 افراد کو موت کی سزا دی گئی تھی۔ ایمنسٹی کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران ایک برس میں موت کی سزاؤں پر یہ سب سے کم عمل تھا۔
تاہم تنظیم کے مطابق اس دوران مصر میں موت کی سزا دینے کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا جبکہ بھارت، عمان، قطر اور تائیوان نے بھی موت کی سزاؤں پر دوبارہ عمل شروع کر دیا۔
ایمنسٹی کے مطابق چین، شمالی کوریا، شام اور ویتنام جیسے ممالک میں موت کی سزا کو خفیہ سرکاری معلومات کے درجے میں رکھا جا تا ہے اسی لیے ان ممالک میں ہونے والی موت کی سزاؤں کے اعداد و شمار کا کچھ اتہ پتہ نہیں رہتا ہے۔
اپریل میں آنے والی ایمنسٹی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چین ہر برس ہزاروں افراد کو موت کی سزا دیتا ہے اور اس طرح سب سے زیادہ موت کی سزاؤں پر عمل چین میں ہوتا ہے۔ اس فہرست میں ایران دوسرے نمبر پر ہے جس نے گزشتہ برس 246 سے بھی زیادہ افراد کو موت کی سزائیں دی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4601 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C