جرمن حکام کے حزب اللہ کی حامی مشتبہ تنظیم کے خلاف چھاپے
👁️ 37 بار دیکھا گیا
جرمن حکام کے حزب اللہ کی حامی مشتبہ تنظیم کے خلاف چھاپے
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز) جرمن وزارت داخلہ کے مطابق یہ چھاپے اسلامک سینٹر آف ہیمبرگ کے لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کی حمایت میں سرگرمیوں کے شبہے کی بنیاد پر مارے گئے۔
جرمن حکام نے آج جمعرات کی صبح ملک کی سات ریاستوں میں اسلامک سینٹر آف ہیمبرگ سے منسلک 54 مقامات پر اس شبہے کی بنیاد پر چھاپے مارے کہ وہاں لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کی حمایت میں سرگرمیاں جاری ہیں۔
اس حوالے سے جرمن وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسلامک سینٹر آف ہیمبرگ کی جانب سے “آئین کے خلاف کام کرنے” اور “دہشت گرد تنظیم حزب اللہ” کی حمایت کرنے کے شبہے کی بنیاد پر 54 مقامات کی تلاشی لی گئی۔
وزیر داخلہ نینسی فیزر کے مطابق جرمن انٹیلیجنس ادارے طویل عرصے سے اسلامک سینٹر آف ہیمبرگ کی نگرانی کر رہے تھے اور اسے اب ایک “اسلام پسند” تنظیم کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جب کئی یہودی خطرہ محسوس کر رہے ہیں، یہ کہنا ضروری ہے کہ ہم مذہبی پروپگنڈہ یا ایسا کوئی عمل برداشت نہیں کریں گے جواسرائیل کے خلاف یا سامیت مخالف اشتعال کا سبب بنے۔ انہوں نے کہا، “اب خاص طور پر ہائی الرٹ رہنے اور سخت رویہ اپنانے کا وقت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ہر معقول بنیاد پر کیے گئے شبہے پر کارروائی کر رہے ہیں۔”
ایرانی اثر و رسوخ
اسلامک سینٹر آف ہیمبرگ کی بنیاد جرمنی میں 1953ء میں ایرانی مہاجرین نے رکھی تھی اور وزارت داخلہ کے مطابق اس تنظیم کی سرگرمیوں کا مقصد ایرانی انقلاب کے نظریات کی تشہیر کرنا ہے۔
جرمن انٹیلیجنس ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ اسلامک سینٹر آف ہیمبرگ، جسے ایرانی حکومت سے منسلک کیا جاتا ہے، کا جرمنی میں کئی مساجد اور انجمنوں میں نہ صرف اثر و رسوخ ہے بلکہ یہ تنظیم انہیں کنٹرول بھی کرتی ہے۔
اسلامک سینٹر آف ہیمبرگ کے زیر انتظام ایسی ہی ایک مسجد امام علی مسجد ہے، جسے ‘بلیو موسک’ یعنی نیلی مسجد بھی کہا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C