17/February/2026

جرمن، برطانیہ کے فوجی سربراہان کا یورپ کو روسی حملے کیخلاف تیاری کا انتباہ

👁️ 153 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جرمن، برطانیہ کے فوجی سربراہان کا یورپ کو روسی حملے کیخلاف تیاری کا انتباہ

جرمن، برطانیہ کے فوجی سربراہان کا یورپ کو روسی حملے کیخلاف تیاری کا انتباہ

برلن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) جرمن فوج (بنڈس ویہر) کے انسپکٹر جنرل کارسٹن بروئر اور برطانوی مسلح افواج کے سربراہ رچرڈ نائٹن نے پیر کو شائع ہونے والے ایک مشترکہ مضمون میں خبردار کیا کہ ماسکو تیزی سے اپنی عسکری توجہ مغرب کی جانب منتقل کر رہا ہے۔ یہ مضمون جرمن اخبار ڈی ویلٹ اور برطانوی اخبار دی گارڈین میں شائع ہوا۔

 

دونوں فوجی سربراہان نے لکھا کہ روسی فوج کی ’’ایسے انداز میں ازسرِنو تنظیم کی جا رہی ہے، جو نیٹو ممالک کے ساتھ تصادم کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔‘‘ ان کے مطابق یوکرین میں جاری جنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ ماسکو نہ صرف اپنی عسکری طاقت بڑھا رہا ہے بلکہ یورپ میں جنگ کرنے کی آمادگی بھی ظاہر کر چکا ہے۔

 

انہوں نے اس صورتحال کے پیشِ نظر فوجی تیاریوں کو مضبوط بنانے اور یورپی دفاعی صنعت کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا،  ’’یوکرین ہمیں دکھاتا ہے کہ صنعتی بنیادیں کسی بھی بڑی جنگ کو جاری رکھنے اور بالآخر جیتنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔‘‘

 

بروئر اور نائٹن نے واضح کیا کہفوجی تیاری ’’جنگ پسندی نہیں بلکہ اپنے عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے ذمہ دارانہ اقدام ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا،  ’’طاقت جارحیت کو روکتی ہے، جبکہ کمزوری اسے دعوت دیتی ہے۔‘‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C