جرمنی اور جنوبی کوریا کے مابین فوجی رازوں کا معاہدہ
👁️ 142 بار دیکھا گیا
جرمنی اور جنوبی کوریا کے مابین فوجی رازوں کا معاہدہ
سئیول +برلن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈوئچے ویلے) جرمن چانسلر اولاف شُولس اتوار اکیس مئی کو جنوبی کوریا کے دورے پر سئیول میں تھے جہاں انہوں نے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر فوجی رازوں کی حفاظت کے ایک معاہدے کا اعلان کیا۔
UPDATE: In Seoul, Germany's Chancellor Scholz called on North Korea to stop its ballistic missile tests. https://t.co/22Q4Gt3gHg
— DW News (@dwnews) May 21, 2023
جرمن چانسلر اولاف شُولس جاپان میں جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد اتوار کو جنوبی کوریاپہنچے تھے۔ شُولس گزشتہ 30 سالوں میں دو طرفہ ملاقات کے لیے جنوبی کوریا کے دارالحکومت کا دورہ کرنے والے پہلے جرمن چانسلر ہیں۔ جرمن چانسلر نے جنوبی کوریا کے غیر فوجی زون (DMZ) کا دورہ بھی کیا جو جزیرہ نما کوریا کو تقسیم کرتا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے سئیول میں جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول سے بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنوبی کوریا ”چِپ کی پیداوار‘‘ کے لیے ان کے ملک میں سرمایہ کاری کرے گا۔
South Korea, Germany to sign information pact to boost defence cooperation https://t.co/bUS4g7cm5n pic.twitter.com/N7laS2JrW1
— Reuters (@Reuters) May 21, 2023
ساتھ ہی اولاف شوُلس نے شمالی کوریا پر بھی زور دیا کہ وہ بیلسٹک میزائل کے تجربات کرنا بند کردے۔ جرمن چانسلر نے شمالی کوریا کے ان تجربات کو خطے میں امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔
کن امور کو مرکزی اہمیت حاصل تھی؟
جرمن چانسلر شولس اور جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کی سیئول میں ملاقات میں انڈو پیسیفک خطے کی سکیورٹی چیلنجز، موسمیاتی تبدیلی اور روس کے یوکرین پر حملے جیسے موضوعات کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ جرمن چانسلر کے اس دورے کو دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں مضبوطی کے ضمن میں بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ خاص طور ایک ایسے وقت جب برلن حکومت جرمن معیشت کے چینپر انحصار کو کم کرنے اور دوسرے ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسیع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ جنوبی کوریا ”چپ کی پیداوار‘‘ کے لیے ان کے ملک میں سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اپنے تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے، خاص طور پر ہائی ٹیک اور صاف توانائی کے شعبوں میں۔
جنوبی کوریا چین، جاپان اور بھارت کے بعد ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت ہے۔
غیر فوجی زون کا دورہ
جرمن چانسلر نے غیر فوجی زون (DMZ) کا دورہ بھی کیا جو جزیرہ نما کوریا کو تقسیم کرتا ہے۔ اولاف شوُلس اپنی اہلیہ بریٹا ارنسٹ کے ساتھ شمالی کوریا کی سرحد سے ملحقہ ڈی ایم زیڈ یا غیر فوجی زون میں نیلی بیرکوں میں گئے، جہاں تین سالہ جنگ کے بعد جولائی سن 1953 میں بات چیت کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔
جرمن چانسلر نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا، ”جرمنی اب دوبارہ متحد ہو گیا ہے۔ یہ ہماری بڑی خوش قسمتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کوریا کی سرحد کا دورہ کرنے سے انہیں اس امر کا مزید شدت سے احساس ہوا ہے کہ ان کے منقسم ملک کا دوبارہ اتحاد کتنی بڑی خوش قسمتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C