جرمنی میں ایران نواز شامی کمانڈر کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے کا آغاز
👁️ 103 بار دیکھا گیا
جرمنی میں ایران نواز شامی کمانڈر کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے کا آغاز
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) شام میں ممکنہ طور پر جنگی جرائم میں ملوث ایک سابق ملیشیا کمانڈر کے خلاف جرمنی میں مقدمے کی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ ماضی میں شام کی ایک حکومت نواز ملیشیا سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے اس 47 سالہ ملزم کے خلاف عدالتی سماعت شمالی جرمنی کے بندرگاہی شہر ہیمبرگ میں ہو رہی ہے۔
اس مقدمے کی سماعت کرنے والی اعلیٰ علاقائی عدالت کے ترجمان کے مطابق یہ ملزم فروری 2016 میں جرمنی میں داخل ہوا تھا اور اسے گزشتہ سال اگست میں شمال مغربی جرمنی کے بندرگاہی شہر بریمن سے حراست میں لیا گیا تھا۔
ملزم کی شناخت جنگ زدہ ملک شام میں اسد حکومت کی حامی شبیحہ نامی ملیشیا کے رہنماؤں میں سے ایک کے طور پر کی گئی ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے عام شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے اور انہیں غلام بنانے کے ساتھ ساتھ شامی خانہ جنگی کے دوران لوٹ مار کے واقعات میں بھی حصہ لیا۔
اس ملیشیا کے ارکان مبینہ طور پر لوگوں سے تاوان وصول کرنے، جبری مشقت کروانے یا ان پر تشدد کرنے کے لیے انہیں دمشق میں قائم سکیورٹی چوکیوں سے من مانے طریقوں سے حراست میں لے لیتے تھے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ شبیحہ ملیشیا نے شامی فوج کی خفیہ سروس کی ایک شاخ کے تعاون سے ملک میں حزب اختلاف کے احتجاج کو دبانے کے لیے تشدد کا استعمال بھی کیا تھا۔ جرمنی کی فیڈرل پراسیکیوشن سروس کی طرف سے اس ملزم پر انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے ارتکاب کے 21 مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4465 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C