جرمنی میں خاتون میئر ایرس اشٹالزر پر چاقو سے حملہ، حالت تشویشناک
👁️ 267 بار دیکھا گیا
جرمنی میں خاتون میئر ایرس اشٹالزر پر چاقو سے حملہ، حالت تشویشناک
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) سے تعلق رکھنے والی ایرس اشٹالزر کو چاقو سے وار کر کے زخمی کر دیا گیا ہے اور ان کی زندگی خطرے میں ہے۔
پڑوسی شہر ہاگن کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہرڈیکے ٹاؤن میں اس وقت ایک بڑا پولیس آپریشن جاری ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
57 سالہ اشٹالزر نے بلدیاتی انتخابات میں ہرڈیکے کی میئر بننے کے لیے دوسرے مرحلے کے انتخاب میں 52.2 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنے قدامت پسند حریف کو شکست دی تھی۔
یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس حملے کے پیچھے کوئی سیاسی محرکات ہیں۔
جرمنی کے چانسلر فریڈرش میرس نے ایکس پر لکھا: ’’ہمیں ہرڈیکے میں ایک سنگین جرم کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس کی فوری طور پر تحقیقات ہونا چاہییں۔ ہم نامزد میئر ایرس اشٹالزر کی زندگی کے لیے فکر مند ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مکمل صحت یاب ہو جائیں گی۔‘‘
وفاقی ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں ایس پی ڈی کے جنرل سیکرٹری فریڈرک کورڈس نے کہا کہ پارٹی ’’ہرڈیکے سے ملنے والی خبر سے صدمے میں ہے۔‘‘
ایرس اشٹالزر کی ویب سائٹ کے مطابق وہ ایک وکیل ہیں، شادی شدہ ہیں اور ان کے دو نوعمر بچے ہیں۔
ہرڈیکے دریائے روہر کے کنارے واقع ایک چھوٹا سا ٹاؤن ہے، جس کی آبادی 22 ہزار سے زائد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C