جرمنی میں چار برس کے دوران صحافیوں پر 320 حملے، رپورٹ
👁️ 99 بار دیکھا گیا
جرمنی میں چار برس کے دوران صحافیوں پر 320 حملے، رپورٹ
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) وفاقی جرمن پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران ملک میں صحافیوں پر حملوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ان میں سے بہت سے واقعات کا براہ راست تعلق کورونا وائرس کی وبا کے دوران مظاہروں سے بھی ہے۔
جرمن پارلیمان میں بائیں بازو کی ’لیفٹ پارٹی‘ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جرائم کی تحقیقات کرنے والے وفاقی ادارے بی کے اے نے بتایا کہ اس کی ملکی سطح کی رپورٹنگ سروس نے سن 2022 میں صحافیوں کے خلاف مجموعی طور پر 320 مجرمانہ کارروائیوں کا اندراج کیا۔ سن 2016 میں پہلی بار اس طرح کے جرائم کے اعداد و شمار مرتب کیے گئے تھے، جس کے بعد سے یہ تعداد اب تک کی سب سے زیادہ سالانہ بتائی جا رہی ہے۔
جرمن اخبار ’دی ویلٹ‘ نے اس رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ میڈیا کارکنوں پر 320 سیاسی حملوں میں سے 46 پرتشدد نوعیت کے تھے، 41 واقعات میں دھمکیاں دی گئیں، 31 واقعات میں املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اور 27 دیگر واقعات صحافیوں کے خلاف اشتعال انگیزی سے متعلق تھے۔
وفاقی جرمن صوبہ سیکسنی ایسے 69 جرائم کے ساتھ سرفہرست رہا۔ اس کے بعد برلن میں ایسے 66 اور جنوبی صوبے باویریا میں ایسے 40 واقعات پیش آئے۔ جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں ایسے تقریباً 20 واقعات درج کیے گئے۔
دی ویلٹ اور دیگر جرمن میڈیا اداروں میں شائع ہونے والے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران جرمنی میں میڈیا کو نشانہ بنانے والے اور حکام کو رپورٹ کیے گئے جرائم میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ سن 2018 میں ایسے 93 حملوں کے بعد سے اس تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔
صحافیوں کے خلاف تشدد کا تعلق کورونا کی وبا سے بھی؟
بائیں بازو کی جماعت کی انکوائری نے مجرمانہ حملوں کی تعداد کے ایسے اعداد و شمار بھی طلب کیے تھے، جو براہ راست کورونا وائرس کی وبا کے دوران مظاہروں سے متعلق تھے۔
یہ تعداد 64 بتائی گئی ہے، جن میں 15 پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔ اس فہرست میں بھی ریاست سیکسنی دیگر جرمن ریاستوں کے مقابلے میں سب سے آگے رہی، جہاں کُل 64 میں سے نصف سے زیادہ یعنی 34 ایسے واقعات پیش آئے۔
بائیں بازو کی جماعت ’لیفٹ پارٹی‘ کی میڈیا ترجمان پیٹرا زِٹّے کا کہنا تھا، ’’سن 2022 میں میڈیا کے پیشہ ور افراد کے خلاف ریکارڈ شدہ جرائم کی تعداد افسوس ناک حد تک نئی بلندی پر پہنچ گئی۔ اس میں گزشتہ برس کی طرح، پرتشدد جرائم کی ایک تہائی تعداد ایسی ہے، جن کا ارتکاب کورونا وائرس کی وبا کے باعث عائد پابندیوں خلاف مظاہروں کے سلسلے میں کیا گیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’اگرچہ اس طرح کے احتجاجی مظاہرے وقت کے ساتھ ختم ہو جاتے ہیں، تاہم بعض گروپوں کی جانب سے پریس مخالف رویہ اور ان کی انتہا پسندی مسلسل مسئلہ بنے رہتے ہیں۔‘‘
انہوں نے اس حوالے سے ایک مربوط ریاستی اور وفاقی حکمت عملی پر زور دیا تاکہ آزادی صحافت اور ملکی ذرائع ابلاغ کے لیے کام کرنے والوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور اس حوالے سے مستقبل میں صورت حال کا مسلسل جائزہ بھی لیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8821 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4543 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2445 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2084 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1889 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C