جرمنی نے یوکرین کو روس میں اہداف نشانہ بنانے کی اجازت دے دی
👁️ 44 بار دیکھا گیا
جرمنی نے یوکرین کو روس میں اہداف نشانہ بنانے کی اجازت دے دی
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) برلن حکومت کا یہ فیصلہ بظاہر بائیڈن انتظامیہ کے یوکرینی جنگ کے حوالے سے ایک روز قبل کیے گئے اقدام سے مماثلت رکھتا ہے۔ اس سے قبل جرمنی اپنے فراہم کردہ ہتھیاروں سے روسی اہداف کو نشانہ بنانے کی اجازت دینے سے گریزاں رہا ہے۔
جرمنی نے یوکرین کو فراہم کردہ ہتھیاروں سے روس میں اہداف کو نشانہ بنانے کی اجازت دے دی ہے۔ جرمن چانسلر اولاف شولس کے ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے آج جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ کییف کو یوکرین کی سرحد کے قریب روس کے اندر سے کیے جانے والے حملوں کے خلاف ”بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے دفاع کا حق‘‘حاصل ہے۔
برلن حکومت کا یہ اقدام امریکی انتظامیہ کے اس اقدام سے مماثلت رکھتا ہے، جس کے تحت بائیڈن انتظامیہ نے بھی کییف حکومت کو امریکی فراہم کردہ ہتھیاروں سے روس کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کی اجازت دی تھی۔
ہیبسٹریٹ نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں روس نے اپنے علاقوں سے یوکرین پر حملوں میں اضافہ کیا ہے، خاص طور پر شمال مشرقی شہر خارکیف کے ارد گرد، جہاں ماسکو کی افواج نے جنگ میں ایک نیا محاذ کھول رکھا ہے۔ ہیبسٹریٹ نے کہا کہ جرمنی سمیت یوکرین کے دفاع کی حمایت کرنے والے دیگر مغربی اتحادیوں کو ”یقین ہےکہ یوکرین کو حق حاصل ہےکہ وہ ان حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرے۔‘‘
ترجمان کا مزید کہنا تھا، ”وہ (یوکرین) اس مقصد کے لیے فراہم کیے گئے ہتھیاروں بشمول وہ ہتھیار ، جو ہمارے فراہم کردہ ہیں، کو اپنے دفاع کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔‘‘ جرمنی، امریکہ کے بعد یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، جس نے کییف حکومت کو بھاری توپ خانے اور راکٹ لانچرز سمیت فوجی ساز و سامان کے ڈھیر فراہم کیے ہیں۔
برلن اب تک یوکرینی تنازعہ بڑھنے کے خوف سے کییف کو روس کے اندر اہداف پر حملہ کرنے کے لیے جرمن ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دینے سے گریزاں تھا۔ لیکن روسی افواج کی تازہ جارحیت کے سامنے یوکرینی افواج کے دباؤ میں آنے کے بعد صدر وولادیمیر زیلنسکی نے مغربی اتحادیوں سے مزید ہتھیاروں اور پہلے سے فراہم کیے گئے ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال کی درخواست کی تھی۔
فرانسیسی صدرایمانویل ماکروں کی جانب سے اس ہفتے کے شروع میں جرمنی کے دورے کے دوران بھی یوکرین کو ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال کی اجازت دینے کا معاملہ ایجنڈے میں سر فہرست تھا۔ ماکروں نے منگل کو چانسلر شولس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یوکرین کو روس کے اندر سے میزائل داغنے کے لیے استعمال ہونے والے فوجی اڈوں کو ”نیوٹرلائز‘‘ کرنے کی اجازت دی جانا چاہیے۔ اس کے بعد واشنگٹن میں حکام نے جمعرات کو بتایا کہ صدر جو بائیڈن نے امریکی فراہم کردہ ہتھیاروں سے روس کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے پر عائد پابندیاں ہٹانے کی اجازت دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس امریکی اقدام کا مقصد روس کے خارکیف پر حملوں کے خلاف یوکرین کو اپنے علاقے کے دفاع میں مدد دینا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C