جعفرآباد: ڈیرہ اللہ یار میں دھماکا، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی
👁️ 35 بار دیکھا گیا
جعفرآباد: ڈیرہ اللہ یار میں دھماکا، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی
جعفرآباد (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار کے مصروف ترین صحبت پور چوک پر بم دھماکے میں ٹریفک پولیس کے چار اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔ 5 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔
اتوار کے سہ پہر نامعلوم ملزمان نے صحبت پور چوک پر دھماکا کر دیا جسکے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کے چار اہلکار منیر علی اور انور علی سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں کنڈو گونگا، حیدر خان ،عبدالرشید، حبیب اللہ، مجن علی میربحر، عبدالرسول، محمد علی کھوسہ، اللہ ڈنہ چھلگری، وزیر خان بگٹی، محمد سرور رند، رحمت اللہ میربحر، منیر علی ٹریفک اہلکار، انور علی، فرہاد علی رند، محمد سلیم میر بحر، سلیم سومرو، شمن علی سومرو و دیگر افراد شامل ہیں۔
دھماکے کی فوری اطلاع پر تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او عبدالروف جمالی اور سی آئی اے کے طارق بہرانی نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو پولیس موبائل و دیگر گاڑیوں کے ذریعے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔
دوران علاج ٹریفک اہلکاروں سمیت پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں ایمبولینس پر لاڑکانہ چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈیرہ اللہ یار میں دھماکے کی اطلاع پر ایس ایس پی صحبت پور میر حسین احمد لہڑی جائے وقوع پر پہنچے اور دھماکے کی جگہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا ہینڈ گرنیڈ بم سے کیا گیا اور ملزمان کا ہدف ٹریفک پولیس کے اہلکار تھے۔ دھماکے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 231 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4636 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C