جنسی استحصال کی شکایت کرنے والی اویغور مسلمان خواتین کیخلاف چین کی کارروائی
👁️ 125 بار دیکھا گیا
جنسی استحصال کی شکایت کرنے والی اویغور مسلمان خواتین کیخلاف چین کی کارروائی
بیجنگ (ڈیلی اردو/وی او اے) چین، اپنے مغربی علاقے میں آباد اپنی مسلمان کمیونٹی سے ناروا سلوک پر بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کے تناظر میں، چین، ایک غیر معمولی جارحانہ مہم کے ذریعے ان الزامات کو رد کرنے میں کوشاں ہے، جس میں اُن خواتین کے خلاف واضح اقدامات شامل ہیں جنہوں نے صوبہ سنکیانگ میں جنسی استحصال کی شکایت کی تھی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، اِن اقدامات کی وجہ سے، مغربی ممالک کے قانون سازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد چین پر نسل کشی کے الزامات عائد کر رہی ہے، اور جیسے جیسے صوبہ سنکیانگ میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے الزامات میں اضافہ ہو رہا ہے، تو چین نے اپنی توجہ اُن اویغور خواتین گواہان کی ساکھ متاثر کرنے پر مرکوز کی ہوئی ہے جنہوں نے حالیہ دنوں میں استحصال کی اطلاعات دی تھیں۔
چین کے عہدیداروں نے پرائیویٹ میڈیکل ڈیٹا کا حوالہ دیکر ان خواتین کے کردار پر انگلیاں اٹھاتے ہوئے ان پر ناجائز تعلقات استوار کرنے اور ایک خاتون پر جنسی مرض منتقل کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ معلومات بقول ان کے، خواتین کے کردار پر سوالات اٹھاتی ہیں، اور سنکیانگ میں استحصال کے واقعات کی اطلاعات دینے والی خواتین کی غلط بیانی کو ثابت کرتی ہے۔
سنکیانگ کے محکمہ پبلسٹی کے نائب سربراہ نے رد کرنے کی مہم کے سلسلے میں دسمبر میں ایک نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا کی جانب سے چند نفرت انگیز اقدامات کی تادیب کیلئے، محکمے نے اقدامات کے ایک سلسلے کا آغاز کیا ہے، جن میں گھنٹوں تک جاری رہنے والی بریفنگ میں، جس میں سنکیانگ کے شہریوں اور ان کے اہلِ خانہ کی ویڈیو فوٹیج شامل تھیں ، ان سب کو واحد کلامی یعنی مونو لاگ کرتے دکھایا گیا ہے۔
رائٹرز کی جانب سے حالیہ مہینوں میں درجنوں کے حساب سے گھنٹوں پر مشتمل پیشکش کے سلسلے، سینکڑوں صفحات پر مبنی لٹریچر اور اس کے ساتھ ساتھ ماہرین کے انٹرویو کے تجزیوں کے بعد چین کی ایک باریک بین اور وسیع تر اثرات رکھنے والی مہم سامنے آتی ہے، جس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ چین کو خدشہ ہے کہ سنکیانگ کے بیانیے کے سامنے اس کا کنٹرول زائل ہو رہا ہے۔
امریکہ کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں چینی تاریخ کے پروفیسر اور سنکیانگ پالیسی کے ماہر، جیمس ملوارڈ کہتے ہیں کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی ان خواتین کی شہادتوں کے حوالے سے اس لئے خوف زدہ ہے، کیونکہ اس سے ان کی وہاں موجودگی کیلئے تراشا گیا وہ ابتدائی بہانہ غلط ثابت ہوتا ہے، یعنی وہ انسدادِ دہشت گردی کیلئے وہاں موجود ہیں۔
پروفیسر جیمس کہتے ہیں کہ یہ حقیقت کہ کیمپوں میں خواتین کی اتنی بڑی تعداد کی موجودگی سے، جن کی وضع قطع کسی بھی حوالےسے متشددانہ رویہ رکھنے والی نہیں لگتی، ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سنکیانگ کے کیمپوں میں محصور، بقول چین، دس لاکھ افراد میں سے زیادہ تر تعداد، ویغور مسلمانوں کی ہے، جن کے بارے میں چین کی مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی مہم چلا رہی ہے۔ انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور مغربی سیاستدانوں کی جانب سے عائد کردہ الزامات میں کہا گیا ہے کہ ان محصور افراد پر تشدد کیا جاتا ہے اور ان سے جبری مشقت کرائی جاتی ہے اور انہیں ناقابلِ تولید بنایا جا رہا ہے۔
امریکہ میں ایک غیر معمولی دو جماعتی سمجھوتے کے تحت، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سابق سفارت کار اور موجودہ صدر جو بائیڈن کے سفارت کاروں نے چین میں ویغور مسلمانوں سے روا رکھے جانے والے سلوک کو نسل کشی قرار دیا ہے۔
چین کو، امریکہ کی جانب سے سنکیانگ کی کپاس، اور ٹماٹروں کی فصل خریدنے پر پابندی کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مغربی ممالک کے قانون ساز سن 2022 کے سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
چین کی وزارتِ خارجہ نے پیر کے روز، درخواست کے باوجود، فوری طور پر کسی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا۔ چین کی حکومت کسی بھی قسم کے استحصال کو مسترد کرتی ہے، اور ان الزامات سے بھی انکاری ہے کہ کیمپوں میں منظم طریقے سے جنسی استحصال ہو رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، ایک بھارتی شہری ہلاک، 70 زخمی
03/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 288 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C