جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب اور مذہبی انتہا پسندی کی سیاست ترک کرے: صدر پاکستان عارف علوی
👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب اور مذہبی انتہا پسندی کی سیاست ترک کرے: صدر پاکستان عارف علوی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب اور مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کردے۔
یومِ پاکستان کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے عظیم الشان پریڈ کے انعقاد پر افواج پاکستان اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان آج کے دن پیش کی گئی تھی اور 7 سال کے قلیل عرصے میں مسلمانان برصغیر آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوئے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم دفاعی صلاحیت میں خود مختاری حاصل کرچکے ہیں، جنگ ہویا اندرونی خلفشار، دہشتگردی ہو یا قدرتی آفت، عوام اور افواج نے وطن کی حفاظت میں کردار ادا کیا ہے، دنیا کو کورونا کی وبا کا سامنا ہے اور ہم نے کم وسائل کے باوجود وبا کا سامنا کیا، بہت جلد کورونا پر قابو پالیں گے لیکن احتیاط لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضرب عضب میں پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کامیابی کی دنیا معترف ہے، پاک فوج نے آپریشن ردالفساد میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کیا، ہم پورے خطے میں امن و سلامتی چاہتے ہیں اور ترقی کے خواہشمند ہیں، جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب، مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کردے۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سلامتی اور دفاع کے لیے پرعزم اور ہر قسم کی صلاحیت سے لیس ہیں، ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جز ہے، ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے اور 5 اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے، کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، بلاشبہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، ہم دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے جب کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا نوٹس لے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ چین ہمارا حقیقی اور سچا دوست ہے، دفاع، معیشت اور سفارتکاری سمیت ہر شعبے میں پاک چین تعاون مضبوط ہورہا ہے، چین کی جانب سے کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکرگزار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ریاستوں اور سینٹرل ایشیا کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں، باہمی اختلافات بھلا کر اسلامی فوبیہ کا مقابلہ کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8821 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4543 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2445 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2084 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1889 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C