جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 260 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی
بیروت (ڈیلی اردو ) لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق ہفتے کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، جو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تقریباً ایک سال سے قائم جنگ بندی کے باوجود تازہ ترین حملہ ہے۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ہلاکت ’’اسرائیلی دشمن کے حملے‘‘ کے نتیجے میں ہوئی، جو زوطر الشرقیہ میں ایک گاڑی پر کیا گیا۔ وزارت کے مطابق جنوبی قصبے شُقرا میں اسرائیلی ڈرون سے گرائے گئے ایک دستی بم سے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔
لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) نے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں مزید حملوں کی اطلاع دی ہے، تاہم اب تک کسی اضافی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں ملی۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ’’حزب اللہ کے کئی لانچرز کو نشانہ بنایا جو حال ہی میں شناخت کیے گئے تھے اور جنوبی لبنان میں فوجی مقامات پر رکھے گئے تھے۔‘‘ فوج کے مطابق اس نے حزب اللہ کے دو دیگر فوجی مقامات کو بھی نشانہ بنایا جن میں ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی جگہیں اور دیگر عسکری ڈھانچے شامل تھے۔
اسرائیلی فوج نے زوطر الشرقیہ میں ہونے والے مہلک حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ این این اے نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کامل رضا قرنباش کے طور پر کی ہے، جو حملے کے وقت گاڑی چلا رہا تھا۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز کہا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان کے فروون علاقے میں ایک حملے میں حزب اللہ کے ایک رکن کو ہلاک کیا، جس پر الزام تھا کہ وہ ’’اسرائیل اور اس کی افواج کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔‘‘ لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعہ ہی کو فروون میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔
لبنان نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ نومبر 2024 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ جنگ بندی کی شرائط توڑتے ہوئے اپنی عسکری صلاحیتوں کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک لبنان میں 330 سے زائد افراد ہلاک اور 945 زخمی ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11920 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7534 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C