23/January/2022

جنوبی وزیرستان: تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان: تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

جنوبی وزیرستان: تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

راولپنڈی (کاشف محمود) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع ‏جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیاہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن کیا گیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1485159725964705792?t=bFS9ACDOjtHWu4ZEzLUF7w&s=19

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ‏سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور بارود برآمد ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ‏دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے والا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ‏سب مشین گنز، آر پی جی سیون، دستی بم اور مختلف بور کے ہتھیار شامل ہیں جبکہ سب مشین گنز، آر پی جی سیون، دستی بم اور مختلف بور کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C