جنوبی وزیرستان: لدھا سے تحصیلدار اغوا، تلاش جاری
👁️ 185 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: لدھا سے تحصیلدار اغوا، تلاش جاری
اسلام آباد (شبیر حسین طوری) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے تحصیلدار کو لدھا سے نامعلوم نقاب پوشوں نے اغوا کر لیا ہے۔ ان کے بارے میں اب تک کوئی خبر نہیں ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے تحصیلدار کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تحصیلدار گل دراز منگل کے روز ڈیوٹی سے واپسی کے بعد دوست کے ہاں کھانے کیلئے رکے تھے اور رات کو واپسی پر نامعلوم افراد نے راستے میں اغوا کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے تحصیلدار کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور لیویز اہلکار سے اسلحہ بھی چھین لیا۔ شبہ ہے کہ تحصیلدار کو طالبان نے اغوا کر لیا ہے
دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے تحصیلدار کے اغوا کے حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ تحصیلدار کے اغوا کے بعد سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور نیم قبائلی علاقوں میں تمام چیک پوسٹوں کی ناکہ بندی کر دی ہے اور آنے جانے والوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C