08/August/2021

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، دو سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، دو سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، دو سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل لدھا کے علاقے تنگی بدین زئی میں سیکیورٹی فورس کی پیٹرولنگ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکے میں دو اہلکار نائیک شفقت اور سپاہی شفقت شدید زخمی اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

‏واقعے کے بعد مقامی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر دھماکے میں زخمی دونوں اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک بیان کے ذریعے دعویٰ کیا ہے کہ بارودی سرنگ سے حملہ اس کے جنگجوؤں نے کیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C