جوہری کشیدگی: پاکستانی وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
👁️ 122 بار دیکھا گیا
جوہری کشیدگی: پاکستانی وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، وزیر اعظم شہباز شریف نے آج نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یہ اقدام بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے، جہاں دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر میزائل حملوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا بنیادی مقصد پاکستان کی تینوں افواج کی مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا اور سب سے بڑھ کر پاکستان کے جوہری اسلحے کی نگرانی اور استعمال سے متعلق فیصلے کرنا ہے۔ این سی اے کی صدارت وزیر اعظم کرتے ہیں، جبکہ وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اور وزیر برائے دفاعی پیداوار بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں۔
عسکری سطح پر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین، پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کے ساتھ ساتھ اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن (SPD) کے ڈائریکٹر بھی اجلاس میں شریک ہوتے ہیں۔ این سی اے کا سیکریٹری بھی ایس پی ڈی کے پاس ہی ہوتا ہے۔
یہ صورت حال خطے میں ایک سنگین مرحلے کی جانب اشارہ کرتی ہے، جو بہت سے تجزیہ کاروں کے مطابق برصغیر کے لیے ایک خطرناک موڑ ہے۔ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ملکوں نے اب ایک دوسرے پر میزائل داغنے کے دعوے کیے ہیں، جس سے صورتحال شدید کشیدہ ہو چکی ہے۔
پاکستانی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے انڈیا کے ایک ایئربیس، ایئرفیلڈ اور میزائل اسٹوریج یونٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو یہ ایک سنگین اشتعال انگیزی تصور کی جا رہی ہے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھارت کے جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کا ردعمل ہے، جن میں ایک حملہ اسلام آباد کے قریب بھی کیا گیا تھا۔ بھارت کی جانب سے اب تک پاکستانی دعوؤں کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
خطے میں کشیدگی کی شدت اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ دونوں جانب ہونے والے نقصان اور ردعمل کی نوعیت ہی اب آنے والے دنوں میں اگلا راستہ طے کرے گی۔
عالمی برادری کے لیے یہ لمحہ تشویشناک ہے۔ جب دونوں فریق جذباتی کیفیت میں ہوں، تو کوئی بھی معمولی غلط فہمی بڑے سانحے کو جنم دے سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11920 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7533 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5488 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C