جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم ‘انصار الاسلام’ کی لیویز اہلکاروں پر حملہ، 250 افراد کیخلاف مقدمہ درج
👁️ 129 بار دیکھا گیا
جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم ‘انصار الاسلام’ کی لیویز اہلکاروں پر حملہ، 250 افراد کیخلاف مقدمہ درج
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے علاقہ بارکھان میں کالعدم انصار الاسلام نے لیویز اہلکاروں پر حملہ کی ناکام کوشش کی۔
مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کے دوران جمعیت علمائے اسلام کی ذیلی تنظیم کالعدم انصار الاسلام نے پابندی کے باوجود کھلا عام قانون کی خلاف ورزیاں شروع کر دیں۔
جے یو آئی ف کے قافلے میں شریک کالعدم تنظیم انصار الاسلام کے ڈنڈا بردار افراد نے بارکھان کے قریب لیویز اہلکاروں پر حملے کی کوشش کی تاہم لیویز اہلکاروں نے پیشہ وارانہ طور پر اپنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد انصار الاسلام کے افراد وہاں سے فرار ہو گئے اور مشتعل ہجوم منتشر ہو گیا۔
#clashes bw #Levies men & members of #Insar_ul_Islam (JUI-F) in Balochistan's district Duki, the Levies has registered a case & nominated around 250 members in #FIR @NKMalazai @Arshadyousafzay @TalatHussain12 pic.twitter.com/8HkXqeLTcE
— ???????? (@Info_Balochistn) October 28, 2019
لیویز تھانہ صدر ڈکی نے جے یو آئی ف کے مقامی رہنماؤں مولوی شمس الدین، مولوی امین الدین سمیت 250 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق لیویز فورس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے تاہمابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں آزادی مارچ کراچی سے گزشتہ روز اتوار کو شروع ہوا تھا جو سندھ کے مختلف اضلاع سے ہوتا ہوا پنجاب میں داخل ہوا جبکہ بلوچستان سے بھی آزادی مارچ کا قافلہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کالعدم قرار
گزشتہ ہفتہ وزارت داخلہ نے انصار الاسلام پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دے دیا ہے جس کے خلاف جے یو آئی ف نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے اسلام آباد کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے مراسلے میں چاروں صوبوں کو بھی انصار الاسلام کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انصار الاسلام ملٹری آرگنائزیشن کے طور پر سرگرمیوں میں ملوث ہے اور آئین میں کسی تنظیم کے پرائیویٹ ملٹری آرگنائزیشن کے طور پر سرگرمیوں کی گنجائش نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C