حسن نصراللہ کی پہلی برسی، لبنان بھر میں اجتماعات
👁️ 259 بار دیکھا گیا
حسن نصراللہ کی پہلی برسی، لبنان بھر میں اجتماعات
بیروت (ڈیلی اردو ) لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ آج 27 ستمبر بروز ہفتہ اپنے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی پہلی برسی منا رہی ہے، جنہیں 27 ستمبر 2024 کو اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس حملے نے ایک بڑی جنگ کو جنم دیا، جس میں حزب اللہ کو شدید نقصان پہنچا اور لبنان کے کئی حصے تباہ ہو گئے۔
حسن نصراللہ تین دہائیوں سے زائد عرصے تک اس ایران نواز تنظیم کے روح رواں رہے۔ ان کے بعد ان کے جانشین ہاشم صفی الدین بھی چند ہفتوں بعد ہلاک ہو گئے جبکہ دسمبر تک شام میں حزب اللہ کے حلیف بشار الاسد کی حکومت بھی گر گئی۔ اس کے باوجود حزب اللہ نے ہتھیار ڈالنے کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔
حسن نصراللہ 1992 میں محض 35 برس کی عمر میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل بنے۔ وہ 2000 میں اسرائیلی فوج کے انخلا اور 2006 کی 34 روزہ جنگ کے بعد عرب دنیا میں شہرت حاصل کر گئے تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ حزب اللہ لبنان کی سب سے طاقتور سیاسی اور عسکری قوت اور ایران کے "محورِ مزاحمت" کا مرکزی حصہ بن گئی۔
سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل میں حماس کے حملے کے بعد حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر گولہ باری شروع کر دی، جس کے نتیجے میں تقریباً ایک سال تک مسلح جھڑپیں جاری رہیں۔ اسرائیل کی فضائی اور زمینی کارروائی میں چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جن میں 300 سے زیادہ بچے شامل تھے۔
حسن نصراللہ کی تدفین طویل عرصے تک ممکن نہیں ہو سکی تھی، تاہم اب ان کی قبر پر بڑی تعداد میں پیروکار دعا کے لیے آتے ہیں۔ ہفتے کو بیروت کے جنوبی مضافات، جنوبی لبنان اور مشرقی علاقوں میں اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں، جہاں حزب اللہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل نعیم قاسم خطاب کریں گے۔
اس برسی سے قبل لبنان میں سیاسی تناؤ میں اضافہ ہو گیا ہے، خاص طور پر اس وقت جب حزب اللہ نے بیروت کے ساحل پر واقع مشہور چٹانوں پر نصراللہ اور صفی الدین کی تصاویر آویزاں کیں، حالانکہ لبنانی وزیر اعظم نواز سلام اور بیروت کے گورنر نے اس کی اجازت نہیں دی تھی۔ حزب اللہ کے مخالفین نے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4556 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C