حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ فضائی حملے میں مارے گئے، اسرائیلی وزیر دفاع
👁️ 448 بار دیکھا گیا
حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ فضائی حملے میں مارے گئے، اسرائیلی وزیر دفاع
یروشلم (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) اسرائیل کاٹز نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ غزہ شہر کے علاقے رمل میں ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس امر کی تصدیق کی کہ حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ غزہ شہر کے علاقے رمل میں ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) اور داخلی انٹیلیجنس ایجنسی شین بیت کی مشترکہ کارروائی تھی، جس میں جدید انٹیلیجنس اور درست نشانہ بنانے والے ہتھیار استعمال کیے گئے۔
حملہ 30 اگست 2025 کو مقامی وقت کے مطابق شام 5:30 کے قریب ہوا۔ نشانہ ایک رہائشی عمارت تھی جہاں ابو عبیدہ موجود تھے۔ حملے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے، جن میں عام شہری بھی شامل تھے۔
رمل میں مذکورہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، اور زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کی موت کی تصدیق سامنے آنے سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ابو عبیدہ کی اصل حالت ابھی تک واضح نہیں ہے۔
وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا، ''ہم نے حماس کے ترجمان، ایک دہشت گرد تنظیم کے ترجمان اور برائی کے نمائندے، ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا۔‘‘
ہم یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حماس کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی رپورٹننگ کے لیے حماس کا کوئی ترجمان موجود نہیں ہے۔‘‘
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ابو عبیدہ صرف ترجمان نہیں بلکہ حماس کی قیادت میں ایک اہم فیصلہ ساز تھے۔
حماس نے ابھی تک ابو عبیدہ کی موت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔
کچھ فلسطینی ذرائع، اس حملے کو ''نفسیاتی جنگ‘‘ قرار دے رہے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ ابو عبیدہ زندہ ہیں، کیونکہ ان کا آخری بیان 29 اگست کو جاری ہوا تھا۔
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اس حملے کا اعلان کیا تھا۔
حماس کے ذرائع نے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ابو عبیدہ کی موت کی افواہیں نہ پھیلائیں۔ ابو عبیدہ حماس کے عسکری ونگ کے طویل عرصے سے ترجمان رہے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، ہفتے کے روز اور اتوار کی صبح تک 43 فلسطینی ہلاک ہوئے، جن میں سے کئی افراد امداد لینے کی کوشش کے دوران مارے گئے۔ غزہ سٹی میں غذائی قلت اور بار بار نقل مکانی کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔
سات اکتوبر 2023ء کو فسلطینی عسکریت پسندوں کی طرف سے اسرائیل کے اندر کیے جانے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی مہم کے نتیجے میں فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد، غزہ کے طبی حکام کے مطابق اب 63 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C