حکومت نے تحریک طالبان پاکستان کو مشروط معافی کی پیشکش کر دی
👁️ 33 بار دیکھا گیا
حکومت نے تحریک طالبان پاکستان کو مشروط معافی کی پیشکش کر دی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو معافی کی مشروط پیشکش کی گئی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کالعدم تحریک طالبان کے اراکین کو معاف کرنے کے لیے حکومت اس وقت ‘تیار’ ہوگی، اگر وہ وعدہ کریں کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں گے اور آئین پاکستان کو تسلیم کریں۔
ایک غیر ملکی اخبار ‘انڈیپنڈنٹ’ کو اپنے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماوں کی رہائی سے متعلق رپورٹس پر تحفظات کا اظہار کیا۔
Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi Interview with The Independent (British online newspaper) on the Situation in Afghanistan #APPNews #Afghanistan @ForeignOfficePk https://t.co/ABfA5bXbAz
— APP ???????? (@appcsocialmedia) September 15, 2021
شاہ محمود قریشی نے افغان حکومت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے پر زور دیا اور کہا کہ وہ ٹی ٹی پی سے بات کرے ۔
شاہ محمود قریشی نے ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیاں ختم نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
اپنے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے ٹی ٹی پی کو ہتھار ڈالنے کی مشروط پیشکش کی اور کہا اگر ‘ٹی ٹی پی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو، حکومت اور آئین پاکستان کی رٹ کے سامنے ہتھیار ڈالے تو ہم یہاں تک ان کو معافی کے لیے تیار ہیں’۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی رہنماوں کی رہائی سے معصوم لوگوں کی جانوں پر اثر پڑے گا اور وہ ایسا نہیں چاہتے ۔
انہوں نے انٹرویو میں اشرف غنی کو ٹی ٹی پی سے متعلق نشان دہی کا بھی حوالہ دیا اور شکوہ کیا کہ اشرف غنی نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔
اس موقعے پر انہوں نے افغان طالبان کی جانب سے کرائی گئی زبانی یقینی دہانی کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ افغان طالبان کا موقف ہے کہ افغانستان سے پاکستان کے اندر کسی گروپ کو دہشت گردی کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس حوالے سے نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے نئی طالبان قیادت کا رویہ 1990 کی دہائی کے مقابلے میں مختلف قرار دیا اورکہا اب کابل میں بڑے پیمانے پر احتجاج کو برداشت کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مہاجرین کیلئے کسی کیمپ کی سہولیت کی بھی تردید کی اور کہا کہ مصدقہ دستاویزات والے افراد کو انخلا کی سہولت دی جائیگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C