11/July/2019

حیدرآباد: کمسن بہن بھائی زیادتی کے بعد قتل، لواحقین کا احتجاج

👁️ 84 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
حیدرآباد: کمسن بہن بھائی زیادتی کے بعد قتل، لواحقین کا احتجاج

حیدرآباد: کمسن بہن بھائی زیادتی کے بعد قتل، لواحقین کا احتجاج

حیدر آباد (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں کمسن بہن اور بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

مقتولین کے والد انتظار سیال کے مطابق 8 جولائی کو رخسار اور اس کے بھائی قادر کو ایک محلے دار عثمان ورغلا کر ساتھ لے گیا تھا، قادر بخش اسی روز رات زخمی حالت میں ایئر پورٹ روڈ سے ملا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔

والد کا کہنا ہے کہ 7 سالہ بچی رخسار کی لاش گزشتہ روز برآمد ہوئی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے،  لواحقین نے جی او آر کالونی میں لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے سرِ عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لطیف آباد بسم اللہ سٹی بلاک اے ون میں خالی مکان سے اس بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C