خاتون کا چیف جسٹس پر جنسی ہراسگی کا الزام
👁️ 104 بار دیکھا گیا
خاتون کا چیف جسٹس پر جنسی ہراسگی کا الزام
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کی سابق خاتون ملازم نے بھارتی چیف جسٹس پر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
خاتون کا الزام ہے کہ چیف جسٹس رانجن گوگوئی نے اپنے گھر پر انہیں جنسی ہراساں کیا، واقعے کے 2 ماہ بعد اسے نوکری سے ہٹا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران بھارتی چیف جسٹس نے سابق اسٹاف ممبر کے الزامات کی تردید کر دی۔
انہوں نے الزامات کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کو سنگین خطرہ ہے، یہ الزامات عدلیہ کو غیر مستحکم کرنے کی بڑی سازش ہیں۔
35 سالہ سابق خاتون جونیئر کورٹ اسسٹنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ جسٹس گوگوئی نے اکتوبر 2018 میں اپنی رہائش گاہ سے منسلک دفتر میں انہیں نامناسب طریقے سے چھونے اور زبردستی گلے لگانے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارتی چیف جسٹس مزاحمت کے باوجود ان سے جسمانی تعلق قائم کرنے پر اصرار کرتے رہے، جسے ٹھکرانے پر نہ صرف انہیں نوکری سے نکال دیا گیا بلکہ ان کے خاندان کو دھمکانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8821 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4543 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2445 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2084 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1889 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C