24/August/2025

خیبر آرمر ونگ جھانسی فورٹ میں فائرنگ، جے سی او ہلاک، دو اہلکار زخمی

👁️ 493 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر آرمر ونگ جھانسی فورٹ میں فائرنگ، جے سی او ہلاک، دو اہلکار زخمی

خیبر آرمر ونگ جھانسی فورٹ میں فائرنگ، جے سی او ہلاک، دو اہلکار زخمی

خیبر (ع  ا) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں تھانہ باڑہ کی حدود میں واقع آرمر ونگ جھانسی فورٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک سپاہی کی فائرنگ سے جے سی او ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

سرکاری ذرائع کے مطابق ہیڈکوارٹر آرمر ونگ جھانسی فورٹ باڑہ میں تعینات 162 ویں ونگ کے سپاہی مُمریز بنگش نے اپنے ہی یونٹ کے نائب صوبیدار خالد عثمان خٹک پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو سپاہی، اقرار خان اور شبیر خان زخمی ہوئے۔

 

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر شاہ کس ایف سی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے وقت سپاہی مُمریز بنگش ڈیوٹی پر موجود تھے تاہم فائرنگ کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

 

سیکیورٹی اہلکاروں نے واقعے کے بعد ملزم سپاہی کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C