خیبر: باڑہ میں دہشت گردوں کے حملے میں آئی بی انسپکٹر سمیت 5 افراد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
خیبر: باڑہ میں دہشت گردوں کے حملے میں آئی بی انسپکٹر سمیت 5 افراد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں پولیس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے انسپکٹر سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
یہ حملہ بدھ کی شام اُس وقت ہوا جب نامعلوم مسلح افراد نے خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے عجب تلاب کے قریب میل وٹ چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1516861392313552896?t=02LYmWqzneqasX_LXXgoTw&s=19
مقامی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس سے وہاں موجود انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے انسپکٹر امجد آفریدی، پولیس اہلکار ایوب آفریدی سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چیک پوسٹ پر تعینات اے ایس آئی ناصر سمیت دو پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق اہلکاروں کو افطاری کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین عام شہری بھی شامل ہیں۔
Unknown 2 armed assailants barged into Ajab Talab Police checkpost near Mattani town of #KPK, opened indiscriminate fire & left five dead including an officer of Intelligence Bureau Ins Amjad, in a counter attack one attacker was also killed & another managed to escape, pic.twitter.com/nEsiDAVw82
— ???????? (@Info_Balochistn) April 20, 2022
پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے اور جوابی کارروائی میں ایک مسلح حملہ آور ہلاک جبکہ باقی فرار ہو گئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ اور اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اس حملے کہ ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3315 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1929 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C