خیبر میں بڑا آپریشن: وادی تیراہ سے ایک لاکھ 30 ہزار افراد کی منتقلی کا آغاز
👁️ 186 بار دیکھا گیا
خیبر میں بڑا آپریشن: وادی تیراہ سے ایک لاکھ 30 ہزار افراد کی منتقلی کا آغاز
خیبر (نمائندہ ڈیلی اردو)پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی وادیٔ تیراہ کے دور افتادہ علاقے میدان ملک دین خیل سے متاثرہ آبادی کی نقل مکانی کیلئے رجسٹریشن کا عمل گزشتہ تین روز سے جاری ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کے طے شدہ شیڈول کے مطابق 10 جنوری سے باقاعدہ طور پر نقل مکانی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق وادیٔ تیراہ کے علاقے پائیندی چینہ میں متاثرین کیلئے خصوصی رجسٹریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں اب تک 2500 سے زائد خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق رجسٹرڈ خاندانوں میں سے 176 خاندانوں کو نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں سے کلئیرنس کے بعد ابتدائی طور پر ڈھائی لاکھ روپے فی خاندان مالی امداد فراہم کر دی گئی ہے، جبکہ دیگر رجسٹرڈ خاندانوں کو بھی مرحلہ وار ایڈوانس مالی امداد دی جا رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ نقل مکانی کا عمل 10 جنوری سے شروع ہو کر 25 جنوری تک جاری رہے گا۔ نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان کو ڈھائی لاکھ روپے ایڈوانس جبکہ ماہانہ 50 ہزار روپے امدادی رقم فراہم کی جائے گی، جس کے ذریعے متاثرین اپنی مرضی کے مطابق رہائش اختیار کر سکیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن آئندہ دو ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد متاثرین کی واپسی اور بحالی کا عمل 5 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔
حکام نے مزید بتایا کہ وادیٔ تیراہ کے علاقے میدان کی مجموعی آبادی تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ آپریشن کے دوران مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکانات کا معاوضہ 30 لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر تباہ ہونے والے مکانات کیلئے 10 لاکھ روپے معاوضہ مقرر کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8825 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3265 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C