14/March/2026

خیبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 139 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

خیبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

خیبر (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ لنڈی کوتل میں پیش آیا جہاں پولیس چوکی حمزہ بابا کے انچارج معاذ شنواری ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

 

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C