16/February/2025

خیبر میں‌ شدت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 53 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر میں‌ شدت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

خیبر میں‌ شدت پسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں‌ شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

ڈیلی اردو کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا اہلکار ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او ہر دم گل آفریدی کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے برقمبر خیل سپین ڈھنڈ میں پولیس اہلکار کو شدت پسندوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C