خیبر پختونخوا: انتہائی مطلوب 11 دہشت گردوں کی فہرست جاری، سروں کی قیمت 1 کروڑ 31 لاکھ مقرر
👁️ 59 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: انتہائی مطلوب 11 دہشت گردوں کی فہرست جاری، سروں کی قیمت 1 کروڑ 31 لاکھ مقرر
پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حالیہ حملوں میں ملوث 11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی سروں کی قیمت 1 کروڑ 31 لاکھ مقرر کردی۔
کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے سال 2024 کی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست تیار کرلی ہے۔
انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں رواں سال 11 دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل کیے گئے ہیں۔
مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں لکی مروت سے 5، بنوں سے 4، شانگلہ سے ایک اور سین تنگہ جانی خیل کے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل لکی مروت کے دہشتگرد حبیب اللہ عرف سیف اللہ کے سر قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
بنوں سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد محمد جمیل کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
لکی مروت کے محمد گل عرف ساکی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی ہے جبکہ بنوں سے تعلق رکھنے والے رابد اللہ عرف چگ کے سر کی قیمت 10 لاکھ رکھی گئی۔
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ سال مطلوب دہشت گردوں کی 3 فہرستیں جاری کی تھی جس میں 294 مطلوب دہشت گردوں کی سروں کی قیمتیں مقرر کی گئی تھی۔
خیبر پختونخوا سی ٹی ڈی نے اب تک 305 مطلوب دہشت گردوں کےسروں کی قیمت مقرر کی ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حالیہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا بے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C