13/November/2021

خیبر پختونخوا: باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، دو پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا: باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، دو پولیس اہلکار ہلاک

خیبر پختونخوا: باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، دو پولیس اہلکار ہلاک

خار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں راغگان ڈیم کے نزدیک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ایس ایچ او قابل شاہ کے مطابق یہ دونوں اہلکار راغگان ڈیم کی سیکورٹی پر مامور تھے اور روزانہ وہاں ڈیوٹی دیتے تھے۔

ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا راغگان ڈیم کے قریب ہوا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1459461917232279556?t=d6pcvEbNdRUutI-cJdRk8Q&s=19

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل عبدالحیان اور کانسٹیبل سراج کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

عبدالصمد خان نے بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

تاحال کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C