خیبر پختونخوا: جنڈولہ میں کرفیو نافذ، لوئر دیر میں مارٹر گولے ناکارہ
👁️ 390 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: جنڈولہ میں کرفیو نافذ، لوئر دیر میں مارٹر گولے ناکارہ
ٹانک + لوئر دیر + ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی خدشات اور کارروائیوں کے بعد اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، لوئر دیر میں کھیتوں سے برآمد ہونے والے مارٹر گولوں کو ناکارہ بنایا گیا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک آپریشن کے دوران سات شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
جنڈولہ میں کرفیو
ضلعی انتظامیہ ٹانک کے مطابق شورش زدہ علاقے جنڈولہ میں سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر پیر کے روز صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت، تجارتی سرگرمیوں اور ٹریفک پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس دوران جنڈولہ کی تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی جبکہ کوڑ سے جنڈولہ تک مین شاہراہ بھی ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے بند رہے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔
لوئر دیر میں مارٹر گولے برآمد
دوسری جانب لوئر دیر کے علاقے پاری کس کے کھیتوں سے تین مارٹر گولے برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو موقع پر طلب کیا گیا جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مارٹر گولوں کو ناکارہ بنا دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا تاکہ مزید خطرات کو بروقت قابو میں لایا جا سکے۔ سکیورٹی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں یا اشیاء کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 7 شدت پسند ہلاک
ادھر پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سنیچر کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا جس پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے نتیجے میں تین افغان شہریوں اور دو خودکش بمباروں سمیت سات شدت پسند ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان افغان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ فوج کے مطابق اس علاقے کو شدت پسندوں سے کلیئر کرنے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C