08/February/2024

خیبر پختونخوا: شمالی وزیرستان میں پولنگ سٹیشنز پر طالبان کا قبضہ

👁️ 58 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا: شمالی وزیرستان میں پولنگ سٹیشنز پر طالبان کا قبضہ

خیبر پختونخوا: شمالی وزیرستان میں پولنگ سٹیشنز پر طالبان کا قبضہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 40 سے نامزد امیدوار محسن داوڑ نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ اس حلقے میں قائم خواتین کے تین پولنگ سٹیشنز پر طالبان کے مبینہ قبضے اور ووٹرز کو دھمکیاں دینے کے معاملے کا نوٹس لے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھی گئی درخواست پوسٹ کرتے ہوئے محسن داوڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 40 میں سکیورٹی کی صورتحال پر وہ پہلے بھی ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کو خط لکھ چکے تھے تاہم اس پر توجہ نہیں دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں محسن داوڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 40 کے علاقے ’ٹپی‘ میں قائم خواتین کے چار میں سے تین پولنگ سٹیشنز پر طالبان کے جمعرات کی صبح دھاوا بولا جس کے بعد وہاں موجود پولنگ عملہ اپنی جان بچا کر بھاگ گیا اور طالبان نے ان پولنگ سٹیشنز پر قبضہ کر لیا۔

محسن داوڑ نے چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی ہے کہ وہ فی الفور صورتحال کا نوٹس لیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C