خیبر پختونخوا میں 361 بم ناکارہ بنا دئے گئے، بم ڈسپوزل یونٹ
👁️ 27 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 361 بم ناکارہ بنا دئے گئے، بم ڈسپوزل یونٹ
پشاور (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے بم ڈسپوزل یونٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں رواں سال کے پہلے 6 مہینوں کے دوران برآمد ہونے والے مختلف نوعیت کے 361 بم ناکارہ بنا دئے ہیں۔
بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 115 بم مردان میں ناکارہ بنا دئے ہیں جن میں 33 راکٹ، 79 ہینڈ گرنیڈ، 2 ٹائم بم اور ایک ریموٹ کنڑول بم شامل ہے۔
جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں خودکش جیکٹ سمیت 89 بم، کوہاٹ میں 55 بم، دیر میں 31 راکٹ جبکہ ملاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 11، 11 ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
اسی طرح بم ڈسپوزل ٹیم چارسدہ اور بنوں میں 9 بارودی مواد اور ہنگو میں 6 ہینڈ گرینڈ اور ایک ٹائم آئی ڈی کو ناکارہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضلع کرم میں 6، کرک اور مہمند میں 4 ہینڈ گرنیڈ، ضلع خیبر میں 4 جبکہ لکی مروت میں 3 دستی بموں کو ڈیفیوز کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیرستان، اورکزئی اور صوابی میں بھی ایک ایک ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔
صحافی رسول داوڑ ضم اضلاع سمیت خیبر پختونخوا میں جرائم اور دہشتگردی کو رپورٹ کرتے ہیں۔ مقامی خبر رساں ایجنسی ٹی این این سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جب تخزیب کاروں کے ساتھ افردی قوت زیادہ ہو تو وہاں ہیڈ گرنیڈ پھینکنے کے واقعات بھی زیادہ ہوں گے جبکہ ہوسکتا ہے کہ پولیس اور فورسز کی کارروائیوں یا افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے پشاور اور دیگر علاقے اب دہشتگردوں کے لیے آسان ہدف نہیں رہے۔
رسول داوڑ کے بقول مردان کے آس پاس ایسے علاقے ہیں جو ماضی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے رہے ہیں اور اب بھی وہاں ان کی موجوگی کی اطلاعات ہے، یہ لوگ اپنی بقا کے لیے اب مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، کبھی بھتے کی وصولی کے لیے کسی کے گھر کے سامنے بم رکھتے ہیں تو کبھی ہینڈ گرنیڈ پھینک دیتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4653 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C