خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے 605 واقعات، 138 عام شہری اور 79 پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 436 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے 605 واقعات، 138 عام شہری اور 79 پولیس اہلکار ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو ) سنٹرل پولیس آفس کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران صوبے میں مجموعی طور پر 605 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال دہشت گردی کے مختلف حملوں میں 138 عام شہری ہلاک جبکہ 352 زخمی ہوئے۔ اسی طرح صوبے کی پولیس بھی ان حملوں کا براہِ راست نشانہ بنی، جس کے نتیجے میں اب تک 79 پولیس اہلکار ہلاک اور 130 زخمی ہوئے۔
اگست میں دہشت گردی کی شدت
رپورٹ کے مطابق صرف اگست 2025 کے دوران صوبے میں دہشت گردی کے 129 واقعات ریکارڈ ہوئے۔ ان میں 13 پولیس اہلکار ہلاک اور 46 زخمی ہوئے جبکہ 17 عام شہری ہلاک اور 51 زخمی ہوئے۔
گزشتہ ماہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ 42 واقعات میں 186 ملزمان کو نامزد کیا گیا جن میں سے 8 ہلاک ہوئے۔
دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں
رواں سال اب تک دہشت گردی کے مقدمات میں 351 ملزمان کو نامزد کیا گیا، جن میں سے 32 ہلاک اور 5 گرفتار ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے بعض اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات کی تعداد نمایاں رہی، جن میں:
شمالی وزیرستان میں 15 واقعات، جنوبی وزیرستان میں 14 واقعات اور دیر میں 11 واقعات شاممل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے حملے سیکیورٹی اداروں کے لیے سنگین چیلنج بنے ہوئے ہیں اور اس کے تدارک کے لیے کارروائیاں تیز کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C