خیبر پختونخوا میں رواں سال 337 سکیورٹی اہلکار اور شہری ہلاک، 616 زخمی
👁️ 59 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں رواں سال 337 سکیورٹی اہلکار اور شہری ہلاک، 616 زخمی
پشاور (حسام الدین) صوبہ خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشت گرد حملوں کے دوران اب تک 337 سکیورٹی ہلکار اور شہری ہلاک جبکہ 616 زخمی ہوگئے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق صوبے میں سال 2024 کے دوران سب سے زیادہ 103 پولیس اہلکار ہلاک اور 154 زخمی ہوئے۔
رواں سال کے دوران دہشتگردی کے باعث اب تک 103 عام شہری بھی مارے گئے اور 159 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کا آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان انتہائی خطرناک اور سب سے زیادہ متاثرہ رہا جہاں پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کے سب سے زیادہ 63 افراد ہلک ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بنوں میں58، شمالی وزیرستان میں 50، جنوبی وزیرستان میں 38، باجوڑ میں 29، خیبر میں 22، پشاور میں 18، کرم میں 16، مردان میں11، ملاکنڈ میں11، کوہاٹ میں 10، دیر میں 8، مہمند میں 2 اور ہزارہ میں ایک سکیورٹی فورسز، پولیس اور عام شہریوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گرد حملوں کے دوران فرنٹیئر کور (ایف سی) کے49 اہلکار ہلاک جبکہ 124 جوان زخمی ہوئے۔
ڈی آئی خان میں دہشتگردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 8 افراد کو جبکہ 4 اہلکاروں کو زخمی کیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق رواں سال اب تک دہشتگردوں نے باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں 4 سیاست دانوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کیا۔
سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 25 پولیس اہلکار ہلاک اور 23 زخمی ہوئے۔
بنوں میں 23 پولیس اہلکار ہلاک اور 20 زخمی، باجوڑ میں 15 اہلکار ہلاک اور 38 زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ پشاور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں 12 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوئے۔
ضلع خیبر میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 12 زخمی، ضلع مردان میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔
ضلع مہمند میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی، ضلع ڈیر میں 2 پولیس ہلاک اور 7 زخمی، ضلع کوہاٹ میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
حملوں کے دوران شمالی وزیرستان میں 5 پولیس اہلکار ہلاک، جنوبی وزیرستان میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 11خمی ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ضلع کرم میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 6 زخمی جبکہ ضلع ہزارہ میں ایک ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C