خیبر پختونخوا: کرک میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سمیت دو افراد ہلاک
👁️ 69 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: کرک میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سمیت دو افراد ہلاک
کرک (ڈیلی اردو/ٹی این این) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے سابق پولیس انسپکٹر سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ بانڈہ کی حدود میں ہسپتال پُل کے قریب نامعلوم شدت پسندوں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سابق پولیس انسپکٹر گل شادی خان ساتھی دلاور خان سمیت ہلاک ہو گئے۔
ڈی ایس پی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ جاوید خان کے مطابق فائرنگ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق علاقہ بہادر خیل سے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ قریباً ایک سال یا اس سے بھی زائد عرصہ سے خیبر پختونخوا میں بالعموم اور صوبے کے جنوبی اضلاع میں باالخصوص امن و امان کی صورتحال خاصی مخدوش رہی ہے جہاں آئے روز قانون نافذ کرنے والے اداروں، یا سویلین افراد پر حملے کئے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل 9 جنوری کو لکی مروت میں اٹامک انرجی کمیشن کے مائن پراجیکٹ قبول خیل کے 16 ملازمین کو اغواء کر لیا گیا تھا اور ان کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی تھی۔ اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی تاہم، اگلے ہی روز ان میں سے آٹھ اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا تھا۔
3 جنوری کو بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ میرانشاہ روڈ پر پیش آیا تھا جس میں پولیس اہلکار کامران ہلاک ہو گیا، پولیس اہلکار حدری ممند خیل کا رہائشی تھا۔
اس سے قبل 31 دسمبر 2024 کو بنوں کے تھانہ کینٹ کی پولیس موبائل وین کو بارودی مواد سے اڑانے کی کوشش، دھماکے کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت چھ پولیس اہلکار اور دو راہگیر زخمی ہو گئے تھے۔
ْپولیس کے مطابق پولیس معمول کی گشت پر تھی۔ تھانہ کینٹ کی حدود سورنگی اڈہ کے قریب سڑک کنارے گندگی کے ڈھیر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے نصب کیا گیا بارودی مواد پولیس موبائل وین کے وہاں سے گزرتے ہی زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C