داعش روس جیسا حملہ امریکا میں بھی کر سکتی ہے، ایف بی آئی
👁️ 48 بار دیکھا گیا
داعش روس جیسا حملہ امریکا میں بھی کر سکتی ہے، ایف بی آئی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سرکاری ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے امریکا پر داعش کے حملے سے خبردار کر دیا۔
7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خاص طور پر یورپ میں دہشت گردانہ حملوں پر بین الاقوامی خدشات کے بعد ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے امریکا پر داعش کے حملوں کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس نے انفرادی عناصر یا چھوٹے گروہوں کی موجودگی کی نشاندہی کی جو غزہ پر اسرائیلی جنگ کی وجہ سے امریکا کے اندر انتہا پسند بن گئے تھے۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ماسکو میں گزشتہ ماہ ہونے والے حملے جیسے حملے کے امکان کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے جس کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی، کرسٹوفر رے نے ایک عوامی مقام پر مربوط دہشتگردانہ حملے کے بڑھتے ہوئے خدشات کی طرف بھی اشارہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں کروکس شہر میں موجود ایک نائٹ کلب میں تقریباً 150 افراد ہلاک اور 285 کے زخمی ہو گئے تھے، حملے کی ذمہ داری’داعش خراسان‘ نامی گروپ نے قبول کی، حملے کے بعد یورپ میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4575 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C