داعش نے ایران میں خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی
👁️ 57 بار دیکھا گیا
داعش نے ایران میں خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی
تہران (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) اسلامک اسٹیٹ گروپ نے جسے داعش بھی کہا جاتا ہے، جمعرات کو ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے ان دو خودکش بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جو پاسداران انقلاب کے ایک اعلیٰ کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی تقریب کے دوران ہوئے تھے۔
ان دھماکوں میں ایک سو کے قریب افراد ہلاک اور 280 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔
داعش کی سرگرمیوں اور نظریات پر نظر رکھنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد گروپ ممکنہ طور پر غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے سبب پھیلنے والی افراتفری سے فائدہ اٹھانے کو توقع رکھتا ہے۔
اسلامک اسٹیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دو حملہ آوروں نے، جن کی شناخت اس نے عمر الموحید اور سیف اللہ المجاہد کے طور پر کی ہے، یہ حملے کیے۔
داعش نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ ان دونوں نے ان حملوں کے لیے دھماکہ خیز جیکٹیں استعمال کی تھیں۔
اے پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد سڑک پر اسفالٹ کے ٹکڑے دیکھے گئے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد میں بڑی تعداد میں چھوٹے چھوٹے تیز دھار کے ٹکڑے ڈالے گئے تھے تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان ہو سکے۔
داعش کے دعوے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کرمان کے خود کش دھماکے شدت پسندوں کے کس علاقائی گروپ کی جانب سے کیے گئے تھے۔
ایک امریکی تھنک ٹینک ’واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی‘ کے ایک سینئر رکن آرون وائی زیلن نے کہا ہے کہ ماضی کے برعکس تازہ ترین دعویٰ داعش سے منسلک اکاؤنٹ کے ذریعے سامنے آیا ہے۔
زیلن کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اسلامک اسٹیٹ گروپ یہ توقع رکھتا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملہ کرے گا جس سے اسے فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکتا ہے۔
اس سے قبل داعش نے جون 2017 میں تہران میں پارلیمنٹ اور آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مزار پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جن میں کم ازکم 50 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ داعش گروپ ایران میں مزید دو حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا بھی دعویٰ کر چکا ہے۔
ایرانی حکام ے فوری طور پر اس دعوے کو تسلیم نہیں کیااور ایران کا سرکاری میڈیا بالواسطہ طور پر اس حملے پر اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرا رہا ہے ۔
جمعرات کو کرمان میں ایسے اسرائیلی پرچم بھی دیکھے گئے جن پر فارسی میں اسرائیل مردہ باد کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C