داعش نے پشاور میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 32 بار دیکھا گیا
داعش نے پشاور میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) رات کا پہلا پہر تھا، پشاور شہر کے سب سے پوش علاقے حیات آباد میں لوگ سونے کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک فائرنگ کی آوازیں شروع ہوئیں اور تھوڑی دیر بعد معلوم ہوا کہ دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد بھی کچھ دیر تک فائرنگ کی آوازیں سنی جاتی رہیں۔ رات کے اس پہر فائرنگ سے لوگوں میں خوف پھیل گیا۔
حیات آباد کے جس مکان میں فائرنگ ہوئی ہے یہ قبائلی علاقے ضلع خیبر کی سرحد کے بالکل قریب واقع ہے۔
پشاور :تھانہ تاتارا کی حدود میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں ریاض خان اور جعفر علی کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی پی معظم جاہ انصاری،سی سی پی او پشاور و دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔انہوں نےشہداء کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ pic.twitter.com/x2HsuhlPEx
— KP Police (@KP_Police1) November 24, 2021
ہلاک ہونے والے پولیس کے اہلکار اے ایس آئی ریاض اور کانسٹیبل جعفر تھے جن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
چارسدہ : پشاور میں شہید ہونے والے کانسٹیبل جعفر علی کی نماز جنازہ آبائی گاوں عمرزئی میں ادا کر دی گئی۔ شہید کی قبر پر پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی اور پولیس افسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی اور شہید کے ایصال و ثواب کے لئے دعا کی گئی۔ pic.twitter.com/sQy3wCx4VC
— KP Police (@KP_Police1) November 24, 2021
پولیس کا موقف ہے کہ وہ وہاں مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے گئے تھے اور اطلاعات کے مطابق اس گھر سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
تین الگ الگ مؤقف
اس واقعے کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی مکان میں جرائم پیشہ مفرور افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
دوسری جانب مکینوں کا کہنا ہے کہ انھیں نہیں معلوم تھا کہ باہر پولیس ہے بلکہ انھیں تو دروازے کے باہر سے پیزا ڈیلیور کرنے والے کا کہا گیا اور جب نامعلوم افراد ان کے گھر میں داخل ہونے لگے تو انھوں نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔
تیسرا مؤقف کالعدم شدت پسند تنظیم داعش کا سامنے آیا ہے جنھوں نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
NEW:
Islamic State Khorasan (ISKP) claiming assassination of two cops in gun attack in Hayatabad, Peshawar, Pakistan. https://t.co/QuJ3kcGWky
— FJ (@Natsecjeff) November 24, 2021
پولیس کا موقف: ’داعش کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں‘
پشاور کے پولیس افسر احسن عباس سے جب پوچھا گیا کہ داعش نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ اب تک کی تفتیش میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ اس میں داعش کے لوگ ملوث تھے۔
انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اصل حقائق سامنے آ جائیں گے لیکن ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اس واقعے میں داعش کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اس مکان میں بھی مفرور افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی جس پر چھاپہ مارا گیا۔
حیات آباد کے پولیس تھانہ تاتارہ میں درج رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھانہ شرقی جور تھانہ ٹاؤن کے پولیس اہلکاروں نے ضلع بنوں کی پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم حمیداللہ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی پولیس اہلکار مکان کے اندر داخل ہوئے اس وقت اچانک پولیس پر فائرنگ شروع ہوئی جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس تھانے سے مزید نفری طلب کی گئی اور ایک شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔
پشاور کے کیپٹل سٹی پولیس افسر احسن عباس نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ کارروائی شہر میں جاری جرائم پیشہ افراد اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کی مہم کا ہی ایک حصہ تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر فائرنگ کے بعد گرفتار شحص سے 9 ایم ایم کا پستول اور جائے وقوعہ سے گولیوں کے 16 خول بھی ملے۔ اس کے علاوہ مکان سے ایک رائفل اور کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار اپنی وردی میں گئے تھے اور پولیس کو دیکھتے ہوئے اس مکان سے فائرنگ ہوئی اور اس واقعے کے بعد مکان کی چھت سے بھی فائرنگ ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ اس کی باقاعدہ تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اصل حقائق معلوم کیے جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں احسن عباس نے بتایا کہ پشاور شہر میں کسی بھی تھانے کی پولیس کہیں بھی کارروائی کر سکتی ہے اور اس کے لیے تمام تھانوں سے رابطے کیے گئے تھے۔
’پولیس اہلکار پیزا ڈیلیور کرنے کے بہانے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘
اس واقعے پر اس وقت سوالات اٹھائے جانے لگے جب اس گھر کے مکینوں کی جانب سے یہ الزام سامنے آیا کہ پولیس کی وردی میں ملبوس افراد چادر لیے پیزا ڈیلیور کرنے کے بہانے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جس پر انھوں سے اپنے دفاع میں فائرنگ کی اور اس سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ان مکینوں کا کہنا تھا کہ ان کی ذاتی دشمنی ہے اور پہلے بھی اغوا کی کوششیں ہو چکی ہیں۔
اس خاندان کے ایک رکن سے جب رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کر دیا تاہم گرفتار ملزم کے بھائی نے، جو میڈیکل کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، مقامی صحافی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے گھر پر پیزا ڈیلیور کرنے والے کے نام سے آواز آئی تو ان کے بھائی نے معلوم کیا کہ کسی نے پیزا کا آرڈر دیا ہے، جس پر سب نے کہا کہ کسی نے پیزا آرڈر نہیں کیا۔
انھوں نے بتایا کیا کہ اس کے باوجود باہر سے اصرار پر جب دروازہ کھولا تو دو افراد چادر لپیٹے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کے پاس اسلحہ تھا جس پر اپنے دفاع میں پھر فائرنگ کی گئی۔
گرفتار ملزم کے بھائی نے بتایا کہ ان کی ضلع بنوں میں دشمنی ہے اور سنہ 2007 اور 2017 میں ان کے بھائی کے اغوا کی کوششیں ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ سال ان کے چچا اور دو کزن ہلاک ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا دعویٰ ہے کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ سرکاری گاڑی تھی نہ ہی لیڈی اہلکار اور کوئی وارنٹ بھی نہیں تھا۔ گرفتار ملزم کے ایک کزن نے مقامی صحافی کو بتاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس جاتے وقت سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج بھی ساتھ لے گئی۔
سی سی پی او احسن عباس نے بتایا کہ ان کی معلومات کے مطابق اغوا کی کوشش کے کوئی شواہد نہیں اور یہ کہ پولیس اہلکار مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8858 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4632 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3311 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2480 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2137 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C