داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام میں مارا گیا
👁️ 27 بار دیکھا گیا
داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام میں مارا گیا
دمشق (ڈیلی اردو) عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام کے صوبے درعا میں مارا گیا۔
عسکری گروپ داعش نے بدھ کو اپنے لیڈر ابو حسن الہاشمی القریشی کی لڑائی میں ہلاکت اور ان کی جگہ سنبھالنے والے متبادل کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس نے بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے ایک ترجمان نے ہاشمی کی ہلاکت کی تاریخ یا حالات کی وضاحت کیے بغیر کہا کہ ہاشمی’’ ایک عراقی، اللہ کے دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے‘‘۔
ایک آڈیو پیغام میں بات کرتے ہوئے ترجمان نے گروپ کے نئے رہنما کی شناخت ابو الحسین الحسینی القریشی کے طور پر کی۔
ترجمان نے نئے رہنما کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن کہا کہ وہ ایک ’تجربہ کار جہادی‘ ہیں اور ترجمان نے داعش کے وفادار تمام گروہوں سے ان کے ساتھ وفاداری کا عہد کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ داعش نے 2014 میں عراق اور شام میں انتہائی تیز رفتار عروج کے بعد جب اس نے وسیع علاقوں کو فتح کیا تھا، اپنی خود ساختہ “خلافت” کو حملوں کی ایک لہر میں ڈوبتے ہوئے دیکھا۔
2017 میں گروپ کو عراق میں اور دو سال بعد شام میں شکست کا سامنا ہوا، لیکن اس سنی مسلم انتہا پسند گروپ سے منسلک غیر فعال گروپ اب بھی دونوں ممالک میں حملے کرتے رہتے ہیں۔
داعش جسے اسلامک اسٹیٹ یا آئی ایس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کے سابق سربراہ ابو ابراہیم القریشی اس سال فروری میں شمالی شام کے صوبے ادلب میں امریکی حملے میں مارے گئے تھے۔
ان کے پیشرو ابوبکر البغدادی کو بھی اکتوبر 2019 میں ادلب میں ہلاک کردیا گیا تھا۔
آئی ایس پر ایک کتاب کے مصنف حسن حسن نے کہا ہے کہ ایک ’ے مثال‘ لیکن ممکنہ منظر نامہ یہ ہے کہ ہاشمی ’حادثاتی طور پر‘ کسی چھاپے یا لڑائی کے دوران مارا گیا تھا اور اس کے بارے میں معلوم نہیں تھا کہ اسے کس نے مارا ہے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمان نے اس سال اکتوبر میں کہا تھا کہ امریکی فورسز نے شمال مشرقی شام میں علی الصبح ایک چھاپے میں آئی ایس کے ایک ’سینئر‘ رکن کو ہلاک کر دیا ۔
اس بیان میں کہا گیا تھا کہ بعد میں کیے گئے فضائی حملے میں آئی ایس کے دیگر دو سینئر ارکان ہلاک ہو گئے۔امریکہ شام میں آئی ایس کے خلاف لڑنے والے فوجی اتحاد کی قیادت کر رہا ہے۔
جولائی میں پینٹاگان نے کہا تھا کہ اس نے ملک کے شمال میں ایک ڈرون حملے میں شام کے سرکردہ آئی ایس جہادی کو ہلاک کر دیا ہے۔جوامریکی سینٹرل کمانڈ کے مطا بق آئی ایس کے ’اعلیٰ پانچ‘ رہنماؤں میں سے ایک تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C