داعش کی پاکستانی وزیر اعظم کو سنگین دھمکی، اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا اعلان
👁️ 106 بار دیکھا گیا
داعش کی پاکستانی وزیر اعظم کو سنگین دھمکی، اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا اعلان
واشنگٹن (ش ح ط) شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے اپنے رکن شریف اللہ کو امریکہ کے حوالے کرنے پر پاکستان میں اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ پشتو زبان میں جاری ایک آڈیو پیغام میں داعش نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو حملوں کا ہدف بنانے کا ذکر کیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 5 مارچ کو شریف اللہ کو امریکہ کے حوالے کیا تھا۔ شریف اللہ اگست 2021 میں کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے ایبی گیٹ خودکش بم دھماکے میں ملوث تھے، جس میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے دوران 13 امریکی فوجی اور 170 کے قریب افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔ امریکہ کو اس کی حوالگی دو طرفہ تعاون کے تحت کی گئی تھی، جس کے بعد داعش نے شدید ردعمل دیا ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھمکی کے بعد ملک میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی کو از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب، حکومت پاکستان کی طرف سے تاحال اس دھمکی پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب داعش نے پاکستان میں حملوں کی دھمکی دی ہو، تاہم وزیر اعظم اور سابق وزیر اعظم کو براہ راست نشانہ بنانے کا اعلان خطرے کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس معاملے پر فوری اور مؤثر حکمتِ عملی اپنانا ہوگی تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کارروائی کو ناکام بنایا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C